آسٹریلوی ٹیم کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی گئی ہے، پی سی بی ترجمان

لاہور۔28جنوری (اے پی پی):ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کہا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین تین میچز کی ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے آسٹریلوی ٹیم پاکستان پہنچی ہے جہاں انہیں فول پروف سکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کے بعد ایک بار پھر آسٹریلوی ٹیم پاکستان پہنچی ہے جس کی قیادت مچل مارش کریں گے۔آسٹریلوی اسکواڈ میں شامل جیک ایڈورڈز، …

لاہور۔28جنوری (اے پی پی):ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کہا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین تین میچز کی ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے آسٹریلوی ٹیم پاکستان پہنچی ہے جہاں انہیں فول پروف سکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کے بعد ایک بار پھر آسٹریلوی ٹیم پاکستان پہنچی ہے جس کی قیادت مچل مارش کریں گے۔آسٹریلوی اسکواڈ میں شامل جیک ایڈورڈز، جوش فلپ، مہلی بیئرڈمین، میتھیو کونا مین اور زیویئر بارٹلیٹ پہلی مرتبہ پاکستان آئے ہیں۔

مہلی بیئرڈمین اور جیک ایڈورڈز کو تاحال انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبیو کا موقع نہیں ملا۔دوسری جانب پاکستان کے 16 رکنی اسکواڈ نے 25 جنوری کو تربیتی کیمپ جوائن کیا تھا۔ قومی ٹیم نے سیریز سے قبل بھرپور ٹریننگ سیشنز کیے جبکہ پیر کے روز ایک سیناریو بیسڈ ٹی ٹوئنٹی میچ بھی کھیلا گیا تاکہ کھلاڑیوں کو میچ کنڈیشنز کے مطابق تیار کیا جا سکے۔اس سیریز میں بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی کی قومی ٹیم میں واپسی خاص توجہ کا مرکز ہے۔ بابر اعظم اس وقت ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین ہیں جبکہ شاہین شاہ آفریدی پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں دوسرے کامیاب ترین بولر ہیں۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان اب تک ہونے والے میچز میں پاکستان نے 12 جبکہ آسٹریلیا نے 14 میچز جیتے ہیں۔ قذافی اسٹیڈیم میں آسٹریلیا ایک ٹی ٹوئنٹی میچ جیت چکا ہے۔دونوں ٹیمیں اب تک 9 دو طرفہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیل چکی ہیں۔ پاکستان نے 2009، 2010، 2012 اور 2018 میں سیریز اپنے نام کی، جبکہ آسٹریلیا پانچ مرتبہ سیریز جیتنے میں کامیاب رہا ہے۔شائقین کرکٹ کو ایک سنسنی خیز اور کانٹے دار سیریز کی توقع ہے، جہاں دونوں ٹیمیں اپنی بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے پرعزم ہیں۔

مزید خبریں