اسلام آباد۔28جنوری (اے پی پی):پاکستان ہاکی فیڈریشن نے پرو ہاکی لیگ اور ورلڈ کپ کوالیفائنگ رائونڈ کے لئے قومی ہاکی ٹیم کا اعلان کر دیا، قومی سکواڈ 20 ممبران اور چھ آفیشلزپر مشتمل ہوگا، ٹیم 2 فروری کو آسٹریلیا روانہ ہوگی۔ نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم میں ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے سیکرٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن رانا مجاہد اور ہیڈ کوچ طاہر زمان نے کہا کہ آسٹریلیا جانے والا قومی سکواڈ …
پرو ہاکی لیگ اور ورلڈ کپ کوالیفائنگ رائونڈ کے لئے قومی ہاکی ٹیم کا اعلان، سکواڈ میں دو تبدیلیاں، ٹیم 2 فروری کو آسٹریلیا روانہ ہوگی، رانا مجاہد

مزید خبریں
اسلام آباد۔28جنوری (اے پی پی):پاکستان ہاکی فیڈریشن نے پرو ہاکی لیگ اور ورلڈ کپ کوالیفائنگ رائونڈ کے لئے قومی ہاکی ٹیم کا اعلان کر دیا، قومی سکواڈ 20 ممبران اور چھ آفیشلزپر مشتمل ہوگا، ٹیم 2 فروری کو آسٹریلیا روانہ ہوگی۔ نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم میں ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے سیکرٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن رانا مجاہد اور ہیڈ کوچ طاہر زمان نے کہا کہ آسٹریلیا جانے والا قومی سکواڈ ہی ورلڈ کپ کوالیفائرز میں بھی پاکستان کی نمائندگی کرے گا جبکہ محمد عماد بٹ گرین شرٹس کی قیادت کریں گے۔رانا مجاہد نے بتایا کہ کھلاڑیوں کے ڈیلیز کا معاملہ حکومت کے ساتھ اٹھایا ہے، جمعہ تک کھلاڑیوں کے تمام بقایاجات ادا کر دیئے جائیں گے۔پرو لیگ سکواڈ میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، گول کیپر عبداللہ اشتیاق کی جگہ علی رضا کو شامل کیا گیا ہے جبکہ منان رضا کی جگہ عمیر ستار ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ ٹیم میں منیب الرحمن
علی رضا، ارشد لیاقت، محمد عبداللہ، سفیان خان، ارباز احمد، حماد انجم، معید شکیل، غضنفر علی، ذکریا لیاقت، عمیر ستار، حنان شاہد، رانا وحید، ندیم احمد، عبدالرحمان، رانا ولید، افراز اور ابوبکر شامل ہیں۔ٹیم آفیشلز میں ہیڈ کوچ طاہر زمان، محد عثمان، ذیشان اشرف، ندیم لودھی، محمد اسلم اور عدیل شامل ہوں گے۔ہیڈ کوچ طاہر زمان کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا اور جرمنی جیسی مضبوط ٹیموں کا سامنا کرنا آسان نہیں تاہم ورلڈ کپ سے قبل قومی ٹیم 16 میچز کھیلے گی جس سے بھرپور تیاری کا موقع ملے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ طویل عرصے بعد پاکستان کو ٹاپ ٹیموں کے خلاف کھیلنے کا موقع مل رہا ہے اور ورلڈ کپ سے پہلے ٹیم کی اچھی پریکٹس ہو جائے گی۔کپتان محمد عماد بٹ نے کہا کہ کھلاڑیوں کا مورال بلند ہے، چیزیں بہتری کی طرف جا رہی ہیں، امید ہے وزیراعظم قومی کھیل کی مزید حمایت کریں گے۔
شیڈول کے مطابق پاکستان پرو ہاکی لیگ کے دوسرے رائونڈ میں 10 فروری کو آسٹریلیا، 11 فروری کو جرمنی، 13 فروری کو دوبارہ آسٹریلیا جبکہ 14 فروری کو جرمنی کے خلاف میدان میں اترے گا۔








