لاہور۔28جنوری (اے پی پی):پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل قومی ٹی ٹوئنٹی سکواڈ نے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں بھرپور پریکٹس سیشن کیا۔ پریکٹس کے دوران کھلاڑیوں نے بیٹنگ اور بائولنگ کی مختلف مشقیں کیں اور اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے پر توجہ مرکوز رکھی۔ٹریننگ سیشن میں کوچز کی زیر نگرانی کھلاڑیوں نے فزیکل ڈرلز میں حصہ لیا، جس کا مقصد کھلاڑیوں کی فٹنس …
پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی سیریز، قومی ٹیم کی قذافی اسٹیڈیم میں بھرپور پریکٹس

مزید خبریں
لاہور۔28جنوری (اے پی پی):پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل قومی ٹی ٹوئنٹی سکواڈ نے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں بھرپور پریکٹس سیشن کیا۔ پریکٹس کے دوران کھلاڑیوں نے بیٹنگ اور بائولنگ کی مختلف مشقیں کیں اور اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے پر توجہ مرکوز رکھی۔ٹریننگ سیشن میں کوچز کی زیر نگرانی کھلاڑیوں نے فزیکل ڈرلز میں حصہ لیا،
جس کا مقصد کھلاڑیوں کی فٹنس اور چستی کو برقرار رکھنا تھا۔ اس کے علاوہ فیلڈنگ سیشن بھی منعقد کیا گیا جہاں کھلاڑیوں نے کیچنگ، تھرو اور گرائونڈ فیلڈنگ کی بھرپور مشق کی۔قومی ٹیم کے کھلاڑی پریکٹس کے دوران پرعزم اور پرجوش دکھائی دئیے جبکہ کوچنگ سٹاف نے کھلاڑیوں کو قیمتی تکنیکی مشورے بھی دئیے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ کل کھیلا جائے گا، جس کیلئے شائقین کرکٹ بے حد پرجوش ہیں اور ایک سنسنی خیز مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔








