سعودی عرب ،مسجد نبوی میں سمارٹ انجینیئرنگ سینٹر کا افتتاح کردیا گیا

ریاض ۔29جنوری (اے پی پی):سعودی وزیرحج ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے مسجد نبوی میں رمضان منصوبے کے تحت کمانڈ اینڈ کنٹرول کے لیے سمارٹ انجینئرنگ سینٹر کا افتتاح کردیا۔عرب نیوز کے مطابق اس موقع پر ادارہ امورحرمین کی جنرل اتھارٹی کے سی ای او انجینئرغازی بن ظافر الشھرانی و دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔اتھارٹی کا کہنا ہےاسمارٹ انجینئرنگ سینٹرکے ذریعے مسجد نبوی میں فراہم کی جانے والی خدمات کے معیار اور …

ریاض ۔29جنوری (اے پی پی):سعودی وزیرحج ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے مسجد نبوی میں رمضان منصوبے کے تحت کمانڈ اینڈ کنٹرول کے لیے سمارٹ انجینئرنگ سینٹر کا افتتاح کردیا۔عرب نیوز کے مطابق اس موقع پر ادارہ امورحرمین کی جنرل اتھارٹی کے سی ای او انجینئرغازی بن ظافر الشھرانی و دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔اتھارٹی کا کہنا ہےاسمارٹ انجینئرنگ سینٹرکے ذریعے مسجد نبوی میں فراہم کی جانے والی خدمات کے معیار اور کارکردگی کی نگرانی بہتراور ڈیجیٹل طریقے سے کی جاسکے گی۔سمارٹ سسٹم ڈیجیٹل آپریشنل ڈیٹا سے منسلک انٹرایکٹو سکرینز سے لنک ہو گا جس کے ذریعے زائرین کو فراہم کی جانے والی خدمات کے معیار میں مزید بہتری آئے گی۔حرمین اتھارٹی کا کہنا تھا ’سمارٹ سنٹر کا مقصد جدید ترین و ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے زائرین خدمات کے حوالے سے منفرد تجربہ فراہم کرنا ہے۔