میکسیکو اور امریکا کا تجارتی معاہدے کو جلد مکمل کرنے کے عزم کا اظہار

میکسیکو سٹی۔29جنوری (اے پی پی):میکسیکو اور امریکا کے نمائندوں نے سہ فریقی آزاد تجارتی معاہدے کے جائزے کے عمل میں پیش رفت کرتے ہوئے اسے ’’جلد از جلد‘‘ مکمل کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔شنہوا کے مطابقمیکسیکو کے وزیرِ معیشت مارسیلو ایبرارڈ نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بتایا کہ انہوں نےامریکا میں امریکی تجارتی نمائندہ جیمی سن گریئر سے ملاقات کی، جس میں امریکا-میکسیکو-کینیڈا آزاد …

میکسیکو سٹی۔29جنوری (اے پی پی):میکسیکو اور امریکا کے نمائندوں نے سہ فریقی آزاد تجارتی معاہدے کے جائزے کے عمل میں پیش رفت کرتے ہوئے اسے ’’جلد از جلد‘‘ مکمل کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔شنہوا کے مطابقمیکسیکو کے وزیرِ معیشت مارسیلو ایبرارڈ نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بتایا کہ انہوں نےامریکا میں امریکی تجارتی نمائندہ جیمی سن گریئر سے ملاقات کی، جس میں امریکا-میکسیکو-کینیڈا آزاد تجارتی معاہدے (یو ایس ایم سی اے) کے جائزے کے عمل میں آئندہ اقدامات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

امریکی تجارتی نمائندے کے دفتر کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دونوں فریق باضابطہ مذاکرات شروع کرنے اور معاہدے میں ممکنہ ساختی اور تزویراتی اصلاحات پر بات چیت کے لیے تیار ہیں۔مارسیلو ایبرارڈ کے مطابق ملاقات میں اسٹیل اور ایلومینیم پر محصولات، آٹوموٹو صنعت کی صورتحال، سپلائی چین کے تحفظ اور اہم معدنیات کے مستقبل جیسے امور پر بھی گفتگو کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ متعدد معاملات پر پیشگی پیش رفت ہو چکی ہے تاکہ معاہدے کا جائزہ تیز اور مؤثر انداز میں مکمل کیا جا سکے۔

دوسری جانب کینیڈا کے وزیرِ اعظم مارک کارنی نے پیر کے روز کہا تھا کہ کینیڈا اپنی معیشت کو مضبوط بنانے اور امریکا پر انحصار کم کرنے کے لیے تجارتی شراکت داریوں کو متنوع بنانے پر توجہ دے رہا ہے۔ انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حالیہ ٹیرف دھمکی کو کینیڈا کے ساتھ وسیع تر تجارتی مذاکرات کے تناظر میں قرار دیا۔معاہدے کی شقوں کے مطابق تینوں شراکت دار ممالک یکم جولائی تک یو ایس ایم سی اے کے جائزے کا عمل مکمل کرنے کے پابند ہیں۔ 26 سال پرانے شمالی امریکا آزاد تجارتی معاہدے (نیفٹا) کی جگہ لینے والا یہ معاہدہ یکم جولائی 2020 کو نافذ العمل ہوا تھا اور ہر چھ سال بعد اس کا جائزہ لیا جانا لازمی ہے۔