الکاراز، زویروف، سنر اور جوکووچ سیمی فائنل میں، آسٹریلین اوپن مینز سنگلز لائن اپ مکمل

میلبورن۔29جنوری (اے پی پی):آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز سنگلز مقابلوں کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی ہے، جہاں سپین کے نامور ٹینس سٹار اور ٹاپ سیڈڈ کارلوس الکاراز، جرمنی کے ٹینس کھلاڑی الیگزینڈر زویروف، اٹلی کے ٹینس سٹار اور سیکنڈ سیڈڈ جینک سنر اور سربیا کے ٹینس کھلاڑی اور فورتھ سیڈڈ نوویک جوکووچ نے سیمی فائنل رائونڈ میں جگہ بنا لی ہے۔ای ایس پی یان کے مطابق آسٹریلیا …

میلبورن۔29جنوری (اے پی پی):آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز سنگلز مقابلوں کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی ہے، جہاں سپین کے نامور ٹینس سٹار اور ٹاپ سیڈڈ کارلوس الکاراز، جرمنی کے ٹینس کھلاڑی الیگزینڈر زویروف، اٹلی کے ٹینس سٹار اور سیکنڈ سیڈڈ جینک سنر اور سربیا کے ٹینس کھلاڑی اور فورتھ سیڈڈ نوویک جوکووچ نے سیمی فائنل رائونڈ میں جگہ بنا لی ہے۔ای ایس پی یان کے مطابق آسٹریلیا کے شہرمیلبورن میں 114 واں آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جاری ہے جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

میگا ایونٹ سیمی فائنل رائونڈ میں داخل ہوگیا ہے۔ ٹاپ سیڈڈ کارلوس الکاراز، تھرڈ سیڈڈ الیگزینڈر زویروف،سیکنڈ سیڈڈ جینک سنر اور فورتھ سیڈڈ نوویک جوکووچ سیمی فائنل رائونڈ میں پہنچ چکے ہیں۔ عالمی نمبر ون کارلوس الکاراز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوارٹر فائنل میں اپنے حریف کو شکست دی اور ٹائٹل کی دوڑ میں مضبوط دعوے دار کے طور پر ابھرے۔ جرمنی کے الیگزینڈر زویروف نے اپنی مستقل مزاجی اور طاقتور کھیل کی بدولت سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔

دفاعی چیمپئن جینک سنر نے بھی اعلیٰ معیار کی کارکردگی جاری رکھتے ہوئے ایک اور متاثرکن فتح اپنے نام کی جبکہ ریکارڈ 10 بار کے آسٹریلین اوپن چیمپئن نوویک جوکووچ نے تجربے اور مہارت کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ پکی کی ہے۔چاروں ٹاپ سٹارز کی موجودگی نے سیمی فائنلز کو انتہائی دلچسپ بنا دیا ہے، جہاں شائقین کو اعلیٰ درجے کے مقابلوں کی توقع ہے۔ آسٹریلین اوپن کے مینز سنگلز ٹائٹل کی جنگ اب فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکی ہے اور دنیا بھر کے ٹینس مداح نظریں سیمی فائنل مقابلوں پر جمائے ہوئے ہیں۔

مزید خبریں