چین نے شمالی میانمار کے ٹیلی کام فراڈ گروپس کے 11 مجرموں کو پھانسی دے دی

بیجنگ۔29جنوری (اے پی پی):چین نے شمالی میانمار کے ٹیلی کام فراڈ گروپس کے 11 مجرموں کو پھانسی دے دی۔ شنہوا کے مطابق شمالی میانمار میں مقیم گروہوں کے 11 مجرموں کو جمعرات کو پھانسی دی گئی جن میں ٹیلی کام فراڈ گروپس کے اہم ارکان بھی شامل ہیں۔ان لوگوں کو 11 ستمبر 2025 میں موت کی سزا سنائی گئی تھی۔ پھانسی کی سزا مشرقی چین کے صوبہ زی جیانگ کے …

بیجنگ۔29جنوری (اے پی پی):چین نے شمالی میانمار کے ٹیلی کام فراڈ گروپس کے 11 مجرموں کو پھانسی دے دی۔ شنہوا کے مطابق شمالی میانمار میں مقیم گروہوں کے 11 مجرموں کو جمعرات کو پھانسی دی گئی جن میں ٹیلی کام فراڈ گروپس کے اہم ارکان بھی شامل ہیں۔ان لوگوں کو 11 ستمبر 2025 میں موت کی سزا سنائی گئی تھی۔ پھانسی کی سزا مشرقی چین کے صوبہ زی جیانگ کے شہر وینزو کی ایک عدالت نے سپریم پیپلز کورٹ کی منظوری کے بعد دی تھی۔