میلبورن۔29جنوری (اے پی پی):آسٹریلیا کے ٹینس سٹار جیسن کابلراور ان کے ہم وطن جوڑی دار مارک پولمینز پر مشتمل میزبان جوڑی آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے فائنل میں پہنچ گئی۔ای ایس پی این کے مطابق مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل رائونڈ میچ میں وائلڈ کارڈ پر انٹری پانے والی آسٹریلیا کے ٹینس سٹار جیسن کابلراور ان کے ہم وطن جوڑی دار مارک پولمینز …
جیسن کابلراور مارک پولمینز آسٹریلین اوپن ٹینس مینز ڈبلزفائنل میں داخل

مزید خبریں
میلبورن۔29جنوری (اے پی پی):آسٹریلیا کے ٹینس سٹار جیسن کابلراور ان کے ہم وطن جوڑی دار مارک پولمینز پر مشتمل میزبان جوڑی آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے فائنل میں پہنچ گئی۔ای ایس پی این کے مطابق مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل رائونڈ میچ میں وائلڈ کارڈ پر انٹری پانے والی آسٹریلیا کے ٹینس سٹار جیسن کابلراور ان کے ہم وطن جوڑی دار مارک پولمینز پر مشتمل میزبان جوڑی نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے انگلینڈ کے ٹینس کھلاڑی لیوک جانسن اور ان کے پولینڈ کے جوڑی دار جان زیلنسکی کو شکست دی ۔
آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میلبورن میں جاری ہیں ،جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔جمعرات کو کھیلے گئے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل رائونڈ میچ میں وائلڈ کارڈ پر انٹری پانے والی آسٹریلیا کے ٹینس سٹار جیسن کابلراور ان کے ہم وطن جوڑی دار مارک پولمینز پر مشتمل آسٹریلوی جوڑی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف انگلینڈ کے ٹینس کھلاڑی لیوک جانسن اور ان کے پولینڈ کے جوڑی دار جان زیلنسکی کو2-6 ،6-3اور 3-6سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔








