کولمبیا میں طیارہ گر کر تباہ، رکنِ پارلیمان سمیت 15 افراد ہلاک

بگوٹا۔29جنوری (اے پی پی):کولمبیا کا طیارہ وینزویلا کی سرحد سے ملحق علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں ایک رکنِ پارلیمان سمیت تمام 15 افراد ہلاک ہو گئے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق کولمبیا کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ایک عہدیدار نے بتایا ہے کہ یہ حادثہ گزشتہ روز اس وقت پیش آیا جب ریاستی ایئرلائن ساتینا (Satena) کا طیارہ سرحدی …

بگوٹا۔29جنوری (اے پی پی):کولمبیا کا طیارہ وینزویلا کی سرحد سے ملحق علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں ایک رکنِ پارلیمان سمیت تمام 15 افراد ہلاک ہو گئے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق کولمبیا کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ایک عہدیدار نے بتایا ہے کہ یہ حادثہ گزشتہ روز اس وقت پیش آیا جب ریاستی ایئرلائن ساتینا (Satena) کا طیارہ سرحدی شہر کوکوتا سے روانہ ہوا اور دوپہر کے قریب اوکانا میں لینڈنگ سے کچھ دیر قبل کنٹرول ٹاورز سے اس کا رابطہ منقطع ہو گیا۔ حادثے میں کوئی بھی زندہ نہیں بچا۔ طیارے میں 13 مسافر اور عملے کے2 ارکان سوار تھے۔ کوکوتا کا علاقہ پہاڑی ہے، جہاں موسم تیزی سے تبدیل ہوتا رہتا ہے، جبکہ بعض حصے کولمبیا کی سب سے بڑی گوریلا تنظیم نیشنل لبریشن آرمی (ELN) کے کنٹرول میں ہیں۔حکومت نے طیارے اور نعشوں کی تلاش کے لیے فضائیہ کی ٹیمیں تعینات کر دی ہیں۔