ٹگسٹ اسیفا لندن میراتھن میں ریکارڈ دہرانے کے لیے پُرعزم

لندن۔29جنوری (اے پی پی):ایتھوپیا کی موجودہ چیمپئن ٹگسٹ اسیفا رواں برس لندن میراتھن میں اپنی ریکارڈ ساز فتح کو دہرانے کے لیے پُرعزم ہیں، جہاں ان کی ایک بار پھر اولمپک چیمپئن سیفن حسن اور عالمی چیمپئن پریس جیپ چرچر کے ساتھ سنسنی خیز مقابلہ متوقع ہے۔بی بی سی کے مطابق 26 اپریل کو ہونے والی لندن میراتھن میں تاریخ کی تیز ترین 6 خواتین ایتھلیٹس میں سے 4 آمنے …

لندن۔29جنوری (اے پی پی):ایتھوپیا کی موجودہ چیمپئن ٹگسٹ اسیفا رواں برس لندن میراتھن میں اپنی ریکارڈ ساز فتح کو دہرانے کے لیے پُرعزم ہیں، جہاں ان کی ایک بار پھر اولمپک چیمپئن سیفن حسن اور عالمی چیمپئن پریس جیپ چرچر کے ساتھ سنسنی خیز مقابلہ متوقع ہے۔بی بی سی کے مطابق 26 اپریل کو ہونے والی لندن میراتھن میں تاریخ کی تیز ترین 6 خواتین ایتھلیٹس میں سے 4 آمنے سامنے ہوں گی جبکہ کینیا کی جوئیس لائن جیپ کوسگے بھی اس دوڑ میں شریک ہوں گی۔ اس طرح خواتین کی میراتھن میں ایک یادگار مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔ایتھوپیا سے تعلق رکھنے والی ٹگسٹ اسیفا نے 2025 میں لندن میراتھن میں 2 گھنٹے 15 منٹ 50 سیکنڈ میں مکمل کر کے ویمن اونلی ورلڈ ریکارڈ قائم کیا تھا۔

تاہم انہیں گزشتہ دو بڑے عالمی مقابلوں میں سیفن حسن اور پریس جیپچرچر کے خلاف انتہائی سنسنی خیز سپرنٹ فنشز میں طلائی تمغوں سے محروم ہونا پڑا، جو خود بھی لندن میراتھن کی سابق فاتح رہ چکی ہیں۔ٹگسٹ اسیفا کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال لندن میراتھن جیتنا اور عالمی ریکارڈ قائم کرنا ان کے کیریئر کے یادگار ترین لمحات میں سے ایک تھا اور وہ اس کامیابی کو ایک بار پھر دہرانا چاہتی ہیں۔ ان کے مطابق اس کے لیے انہیں حسن اور جیپ چرچر جیسی عظیم چیمپئنز کو شکست دینا ہوگی، جن کے ساتھ ان کی سخت اور یادگار رقابت رہی ہے۔ٹگسٹ اسیفا اس سے قبل 2023 میں برلن میراتھن میں 2:11:53 کا وقت لے کر مجموعی خواتین کا عالمی ریکارڈ بھی قائم کر چکی ہیں۔

ٹگسٹ اسیفا اس وقت تاریخ کی دوسری تیز ترین خواتین میراتھن رنر ہیں، جبکہ یہ اعزاز کینیا کی روتھ چیپن گیٹچ کے پاس ہے، جن پر گزشتہ برس مثبت ڈوپنگ ٹیسٹ کے بعد تین سال کی پابندی عائد کی گئی تھی۔ تاہم ان کے پابندی سے قبل کے ریکارڈز، بشمول 2024 شکاگو میراتھن میں 2:09:56 کا عالمی ریکارڈ، بدستور برقرار ہیں۔دلچسپ امر یہ ہے کہ 2019 سے قبل کوئی بھی خاتون ایتھلیٹ پاؤلا ریڈکلف کے 2:15:25 کے ریکارڈ سے بہتر وقت حاصل نہیں کر سکی تھی، تاہم گزشتہ سات برسوں میں آٹھ خواتین یہ سنگِ میل عبور کر چکی ہیں، جن میں ٹگسٹ اسیفا، سیفن حسن، جیپ کوسگے اور جیپ چرچر شامل ہیں۔

رواں برس لندن میراتھن میں یوراگوئے کی جولیا پیٹرنین کی شرکت بھی کنفرم ہو چکی ہے، جو برطانیہ میں پلی بڑھیں اور گزشتہ سال غیر متوقع طور پر کانسی کا تمغہ جیت کر خبروں کی زینت بنی تھیں۔ لندن میراتھن کا یہ ایڈیشن خواتین ایتھلیٹکس کی تاریخ کے سنسنی خیز ترین مقابلوں میں سے ایک ثابت ہونے کی توقع ہے۔

مزید خبریں