وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا شبقدر میں ایف سی پریڈ سے خطاب

چارسدہ ۔ 20 ستمبر (اے پی پی) وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان نے اپنے زور بازو سے دہشتگردوں کو شکست سے دو چار کیا،دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مسلح افواج ، سول آرمڈ فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بے شمار قربانیاں دی ہیں، کوئی بھی اسے دہشت گرد ملک قرار دینے کی جرات نہیں کر سکتا۔حکومت کو ایف سی کے جوانوں کی مشکلات کا …

چارسدہ ۔ 20 ستمبر (اے پی پی) وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان نے اپنے زور بازو سے دہشتگردوں کو شکست سے دو چار کیا،دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مسلح افواج ، سول آرمڈ فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بے شمار قربانیاں دی ہیں، کوئی بھی اسے دہشت گرد ملک قرار دینے کی جرات نہیں کر سکتا۔حکومت کو ایف سی کے جوانوں کی مشکلات کا احساس ہے اسی لئے انکی تنخواہوں میں اضافے ، جدید اسلحے اور مختلف سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے بدھ کو شبقدر میں ایف سی کی پاسنگ ائٓوٹ پریڈ سے خطاب کے دوران کیا۔

Leave a Reply