لاہور۔29جنوری (اے پی پی):پاکستان بمقابلہ آسٹر یلیا ٹی 20 سیریز لاہور پولیس کے فول پروف سکیورٹی انتظامات مکمل کر لئے گئے۔ ترجمان کے مطابق پاکستان آسٹریلیا ٹی 20 سیریزکی سکیورٹی پر09 ایس پیز، 25 ڈی ایس پیزاور73 ایس ایچ اوزتعینات ہوں گے۔علاوہ ازیں351 اپر سبارڈنیٹس، 188لیڈی کانسٹیبلان سمیت 6 ہزارسے زائد افسران و جوان سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور ہوں گے جبکہ 1ہزار سے زائد ٹریفک وارڈنزبھی فرائض سر انجام دیں …
پاک آسٹر یلیا ٹی 20 سیریز کے فول پروف سکیورٹی انتظامات مکمل

مزید خبریں
لاہور۔29جنوری (اے پی پی):پاکستان بمقابلہ آسٹر یلیا ٹی 20 سیریز لاہور پولیس کے فول پروف سکیورٹی انتظامات مکمل کر لئے گئے۔ ترجمان کے مطابق پاکستان آسٹریلیا ٹی 20 سیریزکی سکیورٹی پر09 ایس پیز، 25 ڈی ایس پیزاور73 ایس ایچ اوزتعینات ہوں گے۔علاوہ ازیں351 اپر سبارڈنیٹس، 188لیڈی کانسٹیبلان سمیت 6 ہزارسے زائد افسران و جوان سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور ہوں گے جبکہ 1ہزار سے زائد ٹریفک وارڈنزبھی فرائض سر انجام دیں گے۔
سی سی پی اولاہور نے کہا کہ سیریز کے دوران شہر بھر کی سکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی۔ انہوں نے میچوں کے دوران ٹریفک کی روانی کوبرقرار رکھنے کے لئے موثر اقدامات کی ہدایات جاری کیں۔ سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے سیف سٹی اتھارٹی و دیگر کنٹرول رومز کے ذریعے موثر مانیٹرنگ کی جائے۔ میچز کے دوران ڈولفن فورس، پیرو اور ایلیٹ فورس کی ٹیمیں موثر پٹرولنگ یقینی بنائیں۔ سینئر پولیس افسران فیلڈ میں موجود رہیں اور حالات پر مسلسل نظر رکھیں۔








