لاہور۔29جنوری (اے پی پی):پاکستان نے آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی تاریخ میں ہمیشہ نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ 2007 کے افتتاحی ٹورنامنٹ میں پاکستان فائنل تک پہنچا مگر بھارت کے ہاتھوں سنسنی خیز مقابلے میں شکست کھا گیا۔ تاہم گرین شرٹس نے2009 میں شاندار واپسی کرتے ہوئے انگلینڈ میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ میں ٹرافی اپنے نام کی اور اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔2007 میں جنوبی افریقہ …
پاکستان کا آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کی تاریخ میں نمایاں کردار

مزید خبریں
لاہور۔29جنوری (اے پی پی):پاکستان نے آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی تاریخ میں ہمیشہ نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ 2007 کے افتتاحی ٹورنامنٹ میں پاکستان فائنل تک پہنچا مگر بھارت کے ہاتھوں سنسنی خیز مقابلے میں شکست کھا گیا۔ تاہم گرین شرٹس نے2009 میں شاندار واپسی کرتے ہوئے انگلینڈ میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ میں ٹرافی اپنے نام کی اور اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔2007 میں جنوبی افریقہ میں ہونے والے پہلے ایڈیشن میں12 ٹیموں نے حصہ لیا تھا، جبکہ2026 میں ہونے والے دسویں ایڈیشن میں دنیا بھر سے20 ٹیمیں شریک ہوں گی۔
اب تک چھ مختلف ٹیمیں یہ ٹرافی جیت چکی ہیں، جن میں ویسٹ انڈیز، انگلینڈ اور موجودہ چیمپئن بھارت دو دو مرتبہ فاتح بن چکے ہیں۔ ٹی 20کرکٹ کا آغاز شکوک و شبہات کے ساتھ ہوا، لیکن 2003 میں پروفیشنل سطح پر متعارف ہونے کے بعد اس فارمیٹ نے تیزی سے مقبولیت حاصل کی۔ 2007 کے ورلڈ کپ نے اس فارمیٹ کو نئی بلندیوں تک پہنچایا، جہاں کرس گیل نے ٹورنامنٹ کو تاریخی بنادیا ۔ بعد ازاں 2010 میں انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز میں اپنی پہلی ٹرافی جیتی،2012 میں ویسٹ انڈیز نے سری لنکا کو شکست دی، جبکہ2014 میں میزبان سری لنکا نے کامیابی حاصل کی، 2016 کے فائنل میں کارلوس بریتھویٹ کے 4 مسلسل چھکے آج بھی شائقین کو یاد ہیں، جس کے نتیجے میں ویسٹ انڈیز دوسری بار چیمپئن بنا۔
5 سال کے وقفے کے بعد2021 میں آسٹریلیا نے پہلی مرتبہ ٹائٹل جیتا، جبکہ 2022 میں انگلینڈ نے دوسری بار کامیابی حاصل کر کے بیک وقت ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے ورلڈ چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔2024 کے ایڈیشن میں ٹیموں کی تعداد 20 کر دی گئی، جس میں امریکا، کینیڈا اور یوگنڈا نے ڈیبیو کیا۔ امریکا نے پاکستان کے خلاف سپر اوور میں تاریخی فتح حاصل کر کے سب کو حیران کر دیا، جبکہ افغانستان پہلی بار سیمی فائنل تک پہنچا۔2024 کے فائنل میں بھارت نے جنوبی افریقہ کو 7 رنز سے شکست دی، جہاں جسپریت بمراہ کی شاندار بولنگ فیصلہ کن ثابت ہوئی۔








