پاکستان کاآسٹریلیاء کیخلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

لاہور۔29جنوری (اے پی پی):پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جا رہے اس میچ میں قومی ٹیم دو مین فاسٹ بولرز کے ساتھ میدان میں اتری ہے۔ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ پچ پر غیر معمولی بائونس متوقع نہیں تاہم میچ کے آگے بڑھنے کے ساتھ اسپنرز …

لاہور۔29جنوری (اے پی پی):پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جا رہے اس میچ میں قومی ٹیم دو مین فاسٹ بولرز کے ساتھ میدان میں اتری ہے۔ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ پچ پر غیر معمولی بائونس متوقع نہیں تاہم میچ کے آگے بڑھنے کے ساتھ اسپنرز کو مدد ملنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب آسٹریلیا کی ٹیم میں جیک ایڈورڈز، مہلی بیئرڈمین اور میٹ رینشا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ڈیبیو کر رہے ہیں جبکہ پیٹ کمنز، جوش ہیزل ووڈ اور ٹم ڈیوڈ انجریز کے باعث اس سیریز میں حصہ نہیں لے رہے اور ورلڈ کپ سے قبل اپنی فٹنس اور بحالی پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔دونوں ٹیموں نے سیریز کے لیے بھرپور تیاری کر رکھی ہے، جو 7 فروری سے شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاری کے حوالے سے نہایت اہم سمجھی جا رہی ہے۔

 

مزید خبریں