فیفا ورلڈ کپ ٹرافی میگا ایونٹ سے قبل فیفا صدر جیانی انفینٹینو کی پاکستان آمد کا امکان

لاہور۔29جنوری (اے پی پی):فیفا ورلڈ کپ ٹرافی کے میگا ایونٹ سے قبل فیفا صدر جیانی انفینٹینو کاپاکستان آنے کا امکان ہے۔ پاکستان فٹبال فیڈریشن کے ذرائع کے مطابق رواں برس فیفا صدر جیانی انفینٹینو کی پاکستان آمد کسی بھی وقت ہوسکتی ہے، جو ملک میں فٹبال کی ترقی کے لیے اہم ثابت ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ 2026 فٹبال ورلڈ کپ کے سلسلے میں پاکستان میں پروموشنل سرگرمیاں ہوں گی …

لاہور۔29جنوری (اے پی پی):فیفا ورلڈ کپ ٹرافی کے میگا ایونٹ سے قبل فیفا صدر جیانی انفینٹینو کاپاکستان آنے کا امکان ہے۔ پاکستان فٹبال فیڈریشن کے ذرائع کے مطابق رواں برس فیفا صدر جیانی انفینٹینو کی پاکستان آمد کسی بھی وقت ہوسکتی ہے، جو ملک میں فٹبال کی ترقی کے لیے اہم ثابت ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ 2026 فٹبال ورلڈ کپ کے سلسلے میں پاکستان میں پروموشنل سرگرمیاں ہوں گی جبکہ رواں سال پروفیشنل فٹبال لیگ کرانے کا بھی منصوبہ ہے۔ ترجمان پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے مطابق محسن گیلانی کی قیادت میں پاکستان فٹبال فیڈریشن فعال ہو چکی ہے اور فیفا کے تعاون سے کھیل کو مزید فروغ دیا جائے گا۔

 

مزید خبریں