پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ پر آسٹریلیا کے ہائی کمشنر ٹموتھی کین کی قذافی اسٹیڈیم آمد

لاہور۔29جنوری (اے پی پی):قذافی سٹیڈیم لاہور میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے موقع پر آسٹریلیا کے ہائی کمشنر ٹموتھی کین بھی قذافی اسٹیڈیم پہنچے۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم میں آسٹریلین ہائی کمشنر کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور آسٹریلین ہائی کمشنر ٹموتھی کین نے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جانے والا …

لاہور۔29جنوری (اے پی پی):قذافی سٹیڈیم لاہور میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے موقع پر آسٹریلیا کے ہائی کمشنر ٹموتھی کین بھی قذافی اسٹیڈیم پہنچے۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم میں آسٹریلین ہائی کمشنر کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور آسٹریلین ہائی کمشنر ٹموتھی کین نے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جانے والا ٹی ٹونٹی میچ ایک ساتھ دیکھا۔

آسٹریلین ہائی کمشنر ٹموتھی کین نے قذافی اسٹیڈیم کی خوبصورتی اور شائقینِ کرکٹ کے جوش و خروش کو سراہتے ہوئے کہا کہ قذافی اسٹیڈیم آ کر انہیں بے حد خوشی ہوئی ہے اور یہاں کے کرکٹ شائقین کا جذبہ قابلِ تعریف ہے۔

 

مزید خبریں