وزیراعظم محمد شہباز شریف کل ملک کے بڑے برآمد کنندگان اور کاروباری شخصیات سے ملاقات اور خطاب کرینگے

اسلام آباد۔29جنوری (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف کل (جمعہ) کوملک کے بڑے برآمد کنندگان اور کاروباری شخصیات سے ملاقات اور خطاب کریں گے،وزیراعظم ملکی صنعت، تجارت اور برآمدات میں اضافے کا اپنا وژن پیش کریں گے۔جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم برآمد کنندگان اور صنعتکاروں سے معیشت کی صورتحال اور حکومتی اقدامات پر گفتگو کریں گے، قومی معیشت میں نمایاں کردار ادا …

اسلام آباد۔29جنوری (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف کل (جمعہ) کوملک کے بڑے برآمد کنندگان اور کاروباری شخصیات سے ملاقات اور خطاب کریں گے،وزیراعظم ملکی صنعت، تجارت اور برآمدات میں اضافے کا اپنا وژن پیش کریں گے۔جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم برآمد کنندگان اور صنعتکاروں سے معیشت کی صورتحال اور حکومتی اقدامات پر گفتگو کریں گے، قومی معیشت میں نمایاں کردار ادا کرنے والے ایکسپورٹرز کو ایوارڈز بھی دیں گے۔

وزیر اعظم اپنے خطاب میں وزیراعظم ملکی صنعت، تجارت اور برآمدات میں اضافے کا اپنا وژن پیش کریں گے،کاروباری برادری کو بتایا جائے گا کہ ملک کو ڈیفالٹ سے نکال کر استحکام تک کیسے لایا گیا،وزیراعظم معیشت کو استحکام سے ترقی کی طرف لے جانے کیلئے مستقبل کا روڈ میپ پیش کریں گے،سرمایہ کاری کو آسان بنانے اور بزنس فیسلیٹیشن سے متعلق حکومتی اقدامات پر بھی گفتگو ہوگی۔وزیراعظم اصلاحات، معاشی نظم و ضبط اور صنعتکاروں کے اعتماد کی بحالی پر بھی اظہارِ خیال کریں گے۔