پاکستان فلائنگ ڈسک فیڈریشن کو ڈبلیو ایف ڈی ایف کی جانب سے رکنیت مل گئی

لاہور۔29جنوری (اے پی پی):پاکستان فلائنگ ڈسک فیڈریشن کوورلڈ فلائنگ ڈسک فیڈریشن کی جانب سے باضابطہ رکنیت مل گئی۔ پاکستان فلائنگ ڈسک فیڈریشن کے صدراظہر خان برکی ،سیکرٹری جنرل سید فراز امجد بخاری سمیت دیگر نے ورلڈ فلائنگ ڈسک فیڈریشن کی رکنیت حاصل ہونے پراس کامیابی کو پاکستان میں فلائنگ ڈسک کھیلوں کی ترقی اور عالمی سطح پر شناخت کی جانب ایک تاریخی سنگ میل قرار دیا ہے۔ واضح رہے کہ …

لاہور۔29جنوری (اے پی پی):پاکستان فلائنگ ڈسک فیڈریشن کوورلڈ فلائنگ ڈسک فیڈریشن کی جانب سے باضابطہ رکنیت مل گئی۔ پاکستان فلائنگ ڈسک فیڈریشن کے صدراظہر خان برکی ،سیکرٹری جنرل سید فراز امجد بخاری سمیت دیگر نے ورلڈ فلائنگ ڈسک فیڈریشن کی رکنیت حاصل ہونے پراس کامیابی کو پاکستان میں فلائنگ ڈسک کھیلوں کی ترقی اور عالمی سطح پر شناخت کی جانب ایک تاریخی سنگ میل قرار دیا ہے۔ واضح رہے کہ ورلڈ فلائنگ ڈسک فیڈریشن کی جانب سے پاکستان فلائنگ ڈسک فیڈریشن کو باضابطہ کورم کے ذریعے رکنیت دی گئی جو اس بات کا ثبوت ہے کہ عالمی برادری پی ایف ڈی ایف کے انتظامی ڈھانچے، شفاف نظام اور کھیلوں کے فروغ کیلئے کی جانے والی کوششوں پر اعتماد رکھتی ہے

رکنیت ملنے سے پاکستان اب ورلڈفلائنگ ڈسک فیملی کا باضابطہ حصہ بن چکا ہے۔ پاکستان فلائنگ ڈسک فیڈریشن کے صدراظہر خان برکی سمیت دیگر نے مشترکہ طور پر کہا کہ پاکستان فلائنگ ڈسک فیڈریشن ملک بھر میں گراس روٹ لیول سے کام کر رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پی ایف ڈی ایف نوجوانوں کی ترقی، خواتین کی شمولیت اور کمیونٹی کی مضبوطی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور مختلف شہروں میں اپنی ذیلی تنظیموں کے ذریعے کام کر رہی ہے۔ چیئر آف ویمن پاکستان فلائنگ ڈسک فیڈریشن اسماء عثمان نے کہا کہ پاکستان فلائنگ ڈسک فیڈریشن اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ وہ پاکستان میں فلائنگ ڈسک کھیلوں کو شفاف، جامع اور پائیدار بنیادوں پر فروغ دے گی۔

 

مزید خبریں