سعودی وزیر خارجہ کی آسٹرین ہم منصب کی ملاقات، علاقائی امور پر تبادلہ خیال

ریاض ۔30جنوری (اے پی پی):سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نےدارالحکومت ریاض میں وزارت کے ہیڈ کوارٹر پر اپنی آسٹرین ہم منصب بیاٹے مائنل رائزنگر سے ملاقات کی۔العربیہ اردو کے مطابق استقبالیہ کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں انہیں فروغ دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے خطے کی موجودہ صورتحال کی پیش رفت اور اس سلسلے میں کی جانے …

ریاض ۔30جنوری (اے پی پی):سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نےدارالحکومت ریاض میں وزارت کے ہیڈ کوارٹر پر اپنی آسٹرین ہم منصب بیاٹے مائنل رائزنگر سے ملاقات کی۔العربیہ اردو کے مطابق استقبالیہ کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں انہیں فروغ دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے خطے کی موجودہ صورتحال کی پیش رفت اور اس سلسلے میں کی جانے والی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔