وزیراعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان ترقی کی جانب گامزن ، آج کے حالات بہتر ، معیشت مستحکم اور کاروباری شخصیات و اداروں کا اعتماد بحال ہو رہا ہے ،وزیر تجارت جام کمال خان

اسلام آباد۔30جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان ترقی کی منازل طے کر رہا ہے ، تین سال پہلے کی نسبت آج کے حالات بہت بہتر ، معیشت مستحکم اور کاروباری شخصیات و اداروں کا اعتماد بحال ہو رہا ہے ،وزیر اعظم کے ویژن کی بدولت ملک کا عالمی سطح پر نام روشن اور دنیا …

اسلام آباد۔30جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان ترقی کی منازل طے کر رہا ہے ، تین سال پہلے کی نسبت آج کے حالات بہت بہتر ، معیشت مستحکم اور کاروباری شخصیات و اداروں کا اعتماد بحال ہو رہا ہے ،وزیر اعظم کے ویژن کی بدولت ملک کا عالمی سطح پر نام روشن اور دنیا ہماری معترف ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعے کو یہاں ملک کے نامور ایکسپورٹرز اور کاروباری شخصیات کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا جس میں وزیراعظم محمد شہباز شریف ، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وفاقی وزرا سمیت کاروباری افراد نے شرکت کی ۔

وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف بزنس کمیونٹی کو ساتھ لے کر چل رہے اور اس کو درپیش تمام مسائل فوری حل کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نجی شعبے کے ساتھ براہ راست رابطے میں ہیں ،وہ چاہتے ہیں کہ ملک میں کاروبار کے لیے سازگار ماحول فراہم کیا جائے تاکہ بیرونی سرمایہ کاروں اور مقامی صنعت کاروں کو آسانی فراہم کی جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں ہماری خارجہ پالیسی اتنی مضبوط نہیں تھی جتنی اب ہے ، آج عالمی منڈیوں تک پاکستان کو رسائی مل رہی ہے جو کہ ملکی معیشت اور مقامی سرمایہ کاروں کے لیے خوش آئند بات ہے ۔

مزید خبریں