ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک کا نسٹ کیئر کنیکٹ 2026 میں شرکت کا اعلان،کمپنی باصلاحیت اور ابھرتے نوجوانوں سے براہ راست رابطہ قائم کرے گی، چیف ہیومن ریسورس آفیسر فرح شیخ

اسلام آباد۔30جنوری (اے پی پی):پاکستان کے ڈیجیٹل بینکاری اور فن ٹیک شعبے کی نمایاں کمپنی ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک نے نسٹ کیئر کنیکٹ 2026 میں شرکت کا اعلان کیا ہے، کمپنی باصلاحیت اور ابھرتے ہوئے نوجوانوں سے براہ راست رابطہ قائم کرے گی۔ ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک کی چیف ہیومن ریسورس آفیسر فرح شیخ نے اس موقع پر کہا کہ ایزی پیسہ کو پاکستان کے نوجوانوں خاص طور پر ٹیکنالوجی …

اسلام آباد۔30جنوری (اے پی پی):پاکستان کے ڈیجیٹل بینکاری اور فن ٹیک شعبے کی نمایاں کمپنی ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک نے نسٹ کیئر کنیکٹ 2026 میں شرکت کا اعلان کیا ہے، کمپنی باصلاحیت اور ابھرتے ہوئے نوجوانوں سے براہ راست رابطہ قائم کرے گی۔ ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک کی چیف ہیومن ریسورس آفیسر فرح شیخ نے اس موقع پر کہا کہ ایزی پیسہ کو پاکستان کے نوجوانوں خاص طور پر ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل بینکاری میں دلچسپی رکھنے والے طلبہ سے ملاقات پر خوشی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نسٹ کیئر کنیکٹ جیسے پلیٹ فارمز نوجوانوں کو صنعت کے تقاضوں، جدید مہارتوں اور کیریئر کے مواقع سے روشناس کرانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ فرح شیخ نے کہا کہ ایزی پیسہ مستقبل کے ان معماروں سے ملنے کے لیے پرجوش ہے جو فن ٹیک اور ڈیجیٹل بینکاری کے شعبے میں جدت، تخلیقی سوچ اور مسئلہ حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ تیزی سے بدلتی ڈیجیٹل معیشت میں اپنی مہارتوں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کریں۔ نسٹ کیئر کنیکٹ 2026 ملک کے ممتاز تعلیمی اداروں اور معروف صنعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کر رہا ہے جہاں طلبہ کو روزگار، انٹرن شپ اور پیشہ ورانہ ترقی کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔ ایزی پیسہ کی شرکت کو فن ٹیک اور ڈیجیٹل بینکاری کے شعبے میں کیریئر بنانے کے خواہشمند نوجوانوں کے لیے ایک اہم موقع قرار دیا جا رہا ہے۔

 

مزید خبریں