ریجنل ڈائریکٹر صوبائی محتسب لاڑکانہ کا ضلع قمبر کے سکولوں کا دورہ، کھلی کچہری بھی منعقد کی

لاڑکانہ۔ 30 جنوری (اے پی پی):ریجنل ڈائریکٹر صوبائی محتسب لاڑکانہ علی اکبر جاگیرانی نے ضلع قمبر کے مختلف سکولوں کا دورہ کیا، جن میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول گھٹر، گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول گھٹر، گورنمنٹ ہائی سکول وگن، گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول خیرپور جوسو، گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول خیرپور جوسو، گورنمنٹ مڈل سکول خیرپور جوسو، بوائز مڈل سکول خیرپور جوسو، گورنمنٹ پرائمری سکول علی کبڑ، بوائز پرائمری سکول، گورنمنٹ …

لاڑکانہ۔ 30 جنوری (اے پی پی):ریجنل ڈائریکٹر صوبائی محتسب لاڑکانہ علی اکبر جاگیرانی نے ضلع قمبر کے مختلف سکولوں کا دورہ کیا، جن میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول گھٹر، گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول گھٹر، گورنمنٹ ہائی سکول وگن، گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول خیرپور جوسو، گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول خیرپور جوسو، گورنمنٹ مڈل سکول خیرپور جوسو، بوائز مڈل سکول خیرپور جوسو، گورنمنٹ پرائمری سکول علی کبڑ، بوائز پرائمری سکول، گورنمنٹ مڈل سکول علی کبڑ اور بیسک ہیلتھ یونٹ گھٹر شامل ہیں۔

دورے کے دوران سکولوں میں فرنیچر کی کمی کی شکایات سامنے آئیں، جس پر متعلقہ افسران کو فرنیچر کی فراہمی کے احکامات دیئے گئے۔ اس کے علاوہ اساتذہ کی حاضری کا رجسٹر بھی چیک کیا گیا اور اساتذہ کی غیر حاضری پر متعلقہ افسران کو اساتذہ کی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔ ریجنل ڈائریکٹر صوبائی محتسب لاڑکانہ علی اکبر جاگیرانی نے اساتذہ سے کہا کہ طلباکو پوری محنت اور لگن سے پڑھائیں ، کیونکہ تعلیم کے بغیر انسان نامکمل ہے اور تعلیم کا حصول نہایت ضروری ہے۔

اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی کو کوئی جائز مسئلہ درپیش ہو تو ریجنل ڈائریکٹر صوبائی محتسب لاڑکانہ کو درخواست دی جائے تاکہ جائز مسائل فوری طور پر حل کیے جا سکیں۔بعد ازاں ریجنل ڈائریکٹر صوبائی محتسب لاڑکانہ علی اکبر جاگیرانی نے ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفس قمبر میں کھلی کچہری بھی منعقد کی۔ کھلی کچہری کے دوران ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفیسر قمبر شہدادکوٹ کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ سرکاری ملازمین، ریٹائرڈ ملازمین اور فوت شدگان کے ورثا کے مسائل بغیر تاخیر حل کئے جائیں تاکہ انہیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

کھلی کچہری میں بقایا تنخواہوں، جی پی فنڈ، پنشن، سرکاری و ریٹائرڈ ملازمین اور فوت شدگان کے کیسز کے حوالے سے ہدایات دیتے ہوئے کہا گیا کہ کیسز کے حل کے لیے کوششیں تیز کی جائیں، شکایت کنندگان سے بہتر رویہ اختیار کیا جائے اور درست طریقے سے انہیں ان کے مسائل کے بارے میں آگاہی دی جائے۔

کھلی کچہری میں مختلف محکموں کے سرکاری اور ریٹائرڈ ملازمین کی شکایات پیش کی گئیں، جن کے حل کے لیے ریجنل ڈائریکٹر صوبائی محتسب لاڑکانہ علی اکبر جاگیرانی نے موقع پر ہی احکامات جاری کئے اور کہا کہ کھلی کچہری منعقد کرنے کا مقصد شکایات کے حل کے ساتھ ساتھ ملازمین کو تیز اور سستا انصاف فراہم کرنا ہے۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفیسر قمبر شہدادکوٹ عبدالرئوف سومرو نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موصول ہونے والی تمام درخواستوں پر بروقت کارروائی کی جائے گی اور ملازمین کے جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔اس موقع پر ضلع کے مختلف سرکاری اداروں کے ملازمین نے بھی اپنے مسائل پیش کئے۔

مزید خبریں