اسلام آباد۔30جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے اعلان کردہ خصوصی ریلیف پیکج کے تحت صنعتوں کے لیے بجلی کے ٹیرف میں 4.04 روپے فی یونٹ کمی کر دی گئی ہے۔جمعہ کو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ صنعتی بجلی کے بلوں پر مالی …
صنعتوں کے لیے بجلی کے ٹیرف میں 4.04 روپے فی یونٹ کمی، اویس احمد خان لغاری

مزید خبریں
اسلام آباد۔30جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے اعلان کردہ خصوصی ریلیف پیکج کے تحت صنعتوں کے لیے بجلی کے ٹیرف میں 4.04 روپے فی یونٹ کمی کر دی گئی ہے۔جمعہ کو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ صنعتی بجلی کے بلوں پر مالی بوجھ ،جو حکومت کے آغاز میں 8.90 روپے فی یونٹ تھا، اب کم ہو کر صفر ہو گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس بوجھ کے خاتمے سے وہیلنگ چارجز میں بھی کمی آئے گی جس کے تحت کراس سبسڈی میکانزم کے ذریعے صنعتوں کے لیے اوسطاً 4.04 روپے فی یونٹ کمی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ان اقدامات کے نتیجے میں صنعتی صارفین کو اب تقریباً 11.5 سینٹ فی یونٹ کے حساب سے بجلی دستیاب ہو گی جس سے صنعتی مسابقت میں اضافہ اور معاشی ترقی کو تقویت ملنے کی توقع ہے۔
وفاقی وزیر نے اس فیصلے کا کریڈٹ وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت اور رہنمائی کو دیتے ہوئے کہا کہ یہ ریلیف پیکج صنعتوں کی بحالی اور پیداواری لاگت میں کمی کے لیے حکومت کے عزم کا عکاس ہے۔ اویس لغاری نے ملکی معیشت کی سمت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام حکومت کے وسیع تر وژن ’’اڑان پاکستان‘‘ سے ہم آہنگ ہے۔








