لاہور۔30جنوری (اے پی پی):سابق وزیر اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ عوام پیپلز پارٹی کو لاہور اور پنجاب میں کم بیک کرتے دیکھیں گے ،ملکی سالمیت کے لیےسیاسی اتحاد برقرار رہے گا،پیپلز پارٹی پنجاب میں دوبارہ مضبوط ہو رہی ہے اور آنے والے وقت میں پارٹی کلیدی کردار ادا کرے گی،لاہورکی نئی تنظیم لاہور میں انقلاب برپا کریگی جو پورے …
عوام پیپلز پارٹی کو لاہور اور پنجاب میں کم بیک کرتے دیکھیں گے، راجہ پرویز اشرف

مزید خبریں
لاہور۔30جنوری (اے پی پی):سابق وزیر اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ عوام پیپلز پارٹی کو لاہور اور پنجاب میں کم بیک کرتے دیکھیں گے ،ملکی سالمیت کے لیےسیاسی اتحاد برقرار رہے گا،پیپلز پارٹی پنجاب میں دوبارہ مضبوط ہو رہی ہے اور آنے والے وقت میں پارٹی کلیدی کردار ادا کرے گی،لاہورکی نئی تنظیم لاہور میں انقلاب برپا کریگی جو پورے پنجاب میں پھیلے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز پیپلز پارٹی لاہور کے جوہر ٹائون آفس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
راجہ پرویز اشرف کا لاہور پہنچے پر پارٹی کارکنوں نے والہانہ استقبال کیا۔ کارکنوں نے راجہ پرویز اشرف کی گاڑی پر گل پاشی کی اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے۔اس موقع پر پیپلز پارٹی کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضیٰ، سیکرٹری اطلاعات شہزاد سعید چیمہ، احسن رضوی، رائو بابر جمیل اور ذیشان شامی بھی راجہ پرویز اشرف کے ہمراہ موجود تھے۔ پیپلز پارٹی لاہور کے صدر فیصل میر، مجید غوری، چودھری ریاض، عامر نصیر بٹ سمیت دیگر رہنمائوں نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔
تقریب میں ڈاکٹر عائشہ شوکت، رانا جمیل منج، عمر شریف بخاری، شاہدہ جبیں، اسلم گڑا سمیت کارکنوں کی کثیر تعداد شریک تھی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ جس جوش و ولولے سے کارکنوں نے استقبال کیا اس پر وہ دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہیں۔ فیصل میر اور ڈاکٹر عائشہ شوکت قیادت کے اعتماد پر پورا اتر رہے ہیں اور انشا اللہ عوام پیپلز پارٹی کو لاہور اور پنجاب میں کم بیک کرتے دیکھیں گے،پیپلز پارٹی کی تیسری نسل آج سیاست میں متحرک ہے اور آنے والے وقتوں میں پارٹی کلیدی کردار ادا کرے گی۔








