اسلام آباد۔30جنوری (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے یورپی یونین کے ساتھ پاکستان کے اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے پر غور کے لیے اعلیٰ سطحی بین الوزارتی اجلاس کی صدارت کی۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے تجارتی تعاون میں اضافے، اقتصادی روابط کے لیے نئے مواقع تلاش کرنے اور پاکستان-یورپی یونین اقتصادی تعلقات کو مزید گہرا کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ …
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیرصدارت یورپی یونین کے ساتھ پاکستان کے اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے پر غور کیلئے اعلیٰ سطحی بین الوزارتی اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد۔30جنوری (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے یورپی یونین کے ساتھ پاکستان کے اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے پر غور کے لیے اعلیٰ سطحی بین الوزارتی اجلاس کی صدارت کی۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے تجارتی تعاون میں اضافے، اقتصادی روابط کے لیے نئے مواقع تلاش کرنے اور پاکستان-یورپی یونین اقتصادی تعلقات کو مزید گہرا کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔
جمعہ کو وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے اس بات کی نشاندہی کی کہ جی ایس پی پلس باہمی طور پر مفید تجارت کے لیے ایک نہایت اہم فریم ورک ہے اور پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے اس کی صلاحیتوں سے بھرپور استفادہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔اجلاس میں وفاقی وزیر تجارت، معاون خصوصی برائے وزیر اعظم طارق باجوہ، سیکرٹری خارجہ سفیر آمنہ بلوچ، سیکرٹریز تجارت، انسانی حقوق و انسانی وسائل اور متعلقہ وفاقی و صوبائی محکموں اور وزارتوں کےسینئر حکام نے شرکت کی۔








