امریکا سے برابری کی بنیاد پرجوہری مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار ہیں، ایران

استنبول ۔31جنوری (اے پی پی):ایران نے کہاہے کہ امریکا سے برابری کی بنیاد پرجوہری مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔ العر بیہ کے مطابق ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نےاستنبول میں اپنے ترک ہم منصب کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا۔انہوں نے کہا کہ اگر مذاکرات منصفانہ اور مساوی بنیادوں پر ہوں تو اسلامی جمہوریہ ایران ان میں شرکت کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے یہ …

استنبول ۔31جنوری (اے پی پی):ایران نے کہاہے کہ امریکا سے برابری کی بنیاد پرجوہری مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔ العر بیہ کے مطابق ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نےاستنبول میں اپنے ترک ہم منصب کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا۔انہوں نے کہا کہ اگر مذاکرات منصفانہ اور مساوی بنیادوں پر ہوں تو اسلامی جمہوریہ ایران ان میں شرکت کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے یہ بات دہرائی کہ ایران نے "کبھی جوہری ہتھیاروں کے حصول کی خواہش نہیں کی ہے۔ وزیرِ خارجہ نے کہا کہ ایران کا مذاکرات کی بحالی کے بارے میں امریکی حکام سے ملاقات کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور اس بات پر اصرار کیا ہے کہ تیاری کا کام اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہمارے اور امریکیوں کے درمیان کوئی ملاقات طے شدہ نہیں ہے۔ ہم منصفانہ اور مساویانہ مذاکرات کے لیے تیار ہیں لیکن مذاکرات کی شکل اور موضوع اور ان کے مقام دونوں کے لحاظ سے تیاریوں کی ضرورت ہے،” انہوں نے کہ اور اشارہ دیا کہا کہ انھوں نے استنبول میں اپنے ترک ہم منصب خاقان فیدان کے ساتھ اس معاملے پر گفتگو کی تھی۔

 

مزید خبریں