سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے سبکدوش ہونے والے چینی سفیر سن وی ڈونگ کی الوداعی ملاقات

اسلام آباد ۔ 21 ستمبر (اے پی پی) چین کے پاکستان میں سبکدوش ہونے والے سفیر سن وی ڈونگ نے جمعرات کو سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے الوداعی ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید مستحکم اور مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پارلیمنٹ ہاﺅس میں ہونے والی ملاقات کے موقع پر سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ چینی سفیر کی پاکستان …

اسلام آباد ۔ 21 ستمبر (اے پی پی) چین کے پاکستان میں سبکدوش ہونے والے سفیر سن وی ڈونگ نے جمعرات کو سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے الوداعی ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید مستحکم اور مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پارلیمنٹ ہاﺅس میں ہونے والی ملاقات کے موقع پر سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ چینی سفیر کی پاکستان میں تعیناتی کے دوران دوطرفہ ترقی کے منصوبوں کو عملی جامہ پہنایا گیا ہے، پاکستان اور چین بہترین ہمسائیگی اور دوستی کے لازوال رشتے میں بندھے ہوئے ہیں۔

Leave a Reply