وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا بین الاقوامی یوم امن کے حوالہ سے منعقدہ تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 21 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ ترقی و خوشحالی کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کیلئے امن و استحکام بنیادی تقاضے ہیں، دنیا بھر میں کی جانے والی تحقیق سے یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ سکیورٹی کی فراہمی اور امن و امان کا قیام ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کیلئے کلیدی حیثیت رکھتے ہیں، ہمہ جہت اور پائیدار …

اسلام آباد ۔ 21 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ ترقی و خوشحالی کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کیلئے امن و استحکام بنیادی تقاضے ہیں، دنیا بھر میں کی جانے والی تحقیق سے یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ سکیورٹی کی فراہمی اور امن و امان کا قیام ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کیلئے کلیدی حیثیت رکھتے ہیں، ہمہ جہت اور پائیدار ترقی کا بہترین راستہ دیرپا امن کو یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے یہ بات بین الاقوامی یوم امن کے حوالہ سے جمعرات کو یہاں کنونشن سنٹر میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس کا انعقاد وزارت داخلہ نے کیا تھا۔ تقریب میں سیکرٹری داخلہ ارشاد مرزا، چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر مختار احمد، معروف گلوکار شہزاد رائے، سکولوں، کالجوں اور جامعات کے طلباءنے شرکت کی۔ احسن اقبال نے کہا کہ امن و ترقی لازم و ملزوم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کے شہری امن و استحکام کو سب سے زیادہ اہمیت دیتے ہیں کیونکہ امن کے قیام کیلئے ہماری سیکورٹی فورسز اور عوام نے ہزاروں جانیں قربان کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بالکل واضح کر دیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف اس وقت تک جنگ جاری رہے گی جب تک اس کا مکمل طور پر خاتمہ نہیں ہو جاتا۔

Leave a Reply