اسلام آباد ۔ 21 ستمبر (اے پی پی ) وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف زاہد حامد نے کہا ہے کہ پاکستان آگاہی، تدارک اور قانون پر عملدرآمد کے ذریعے اقوام متحدہ کے بدعنوانی کے خلاف کنونشن کے آرٹیکل پر عمل کرتے ہوئے ہر قسم کی کرپشن کے خاتمہ کیلئے پرعزم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں نیب اور پاکستان میں اقوام متحدہ کی منشیات اور جرائم کے …
وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف زاہد حامد کا تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 ستمبر (اے پی پی ) وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف زاہد حامد نے کہا ہے کہ پاکستان آگاہی، تدارک اور قانون پر عملدرآمد کے ذریعے اقوام متحدہ کے بدعنوانی کے خلاف کنونشن کے آرٹیکل پر عمل کرتے ہوئے ہر قسم کی کرپشن کے خاتمہ کیلئے پرعزم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں نیب اور پاکستان میں اقوام متحدہ کی منشیات اور جرائم کے دفتر کے زیر اہتمام اقوام متحدہ کے انسداد بدعنوانی کے کنونشن کی عملدرآمد کے جائزہ کے طریقہ کار کے تناظر میں کنٹری ریویو رپورٹ کے اجراءکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری، سیکرٹری داخلہ ارشد مرزا، پاکستان میں یو این او ڈی سی کی کنٹری ری پریذنٹیٹیو سیزز گوڈیز اور دیگر حکام موجود تھے۔ اس موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر قانون زاہد حامد نے نیب اور متعلقہ فریقوں کو یو این سی اے سی کے بین الاقوامی معاہدوں پر مکمل عملدرآمد پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کا انسداد بدعنوانی کنونشن عالمی سطح پر انسداد بدعنوانی کا قانون نکتہ ہے جس کو یو این او ڈی سی فروغ دے رہا ہے۔








