وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کی پی ٹی وی کے پروگرام ”فوکس پاکستان“ میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 21 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ ماضی کی طرح امسال بھی حجاج کو ہر ممکن بہتر سہولیات فراہم کیں، 2013ءسے لیکر 2017ءتک ہر سال حجاج کے لیے بہتر سے بہتر انتظامات کیے جاتے رہے ہیں، حجاج کرام کو ٹرانسپورٹ کی سہولت 24گھنٹے میسر رہی ہے جبکہ رہائش اور کھانے کی سہولیات کو …

اسلام آباد ۔ 21 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ ماضی کی طرح امسال بھی حجاج کو ہر ممکن بہتر سہولیات فراہم کیں، 2013ءسے لیکر 2017ءتک ہر سال حجاج کے لیے بہتر سے بہتر انتظامات کیے جاتے رہے ہیں، حجاج کرام کو ٹرانسپورٹ کی سہولت 24گھنٹے میسر رہی ہے جبکہ رہائش اور کھانے کی سہولیات کو بھی مزید بہتر بنایا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو پاکستان ٹیلی ویژن کے ایک پروگرام ”فوکس پاکستان“ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حجاج کی تعلیم و تربیت کا بھی بہترین بندوبست کیا گیا تھا جس سے انہیں اپنے فرائض کی ادائیگی میں بہت مدد ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے انتظامات کو سراہا بھی گیا ہے جس پر ہم اللہ تعالی کے مشکور ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمارے حاجیوں کو ٹرانسپورٹ کی مشکلات کی کچھ شکایات آئی تھیں جن کا ہم نے فوری ازالہ بھی کیا اور ہم نے اپنے 58 ہزار حاجیوں کو 250ریال فی کس کے حساب سے واپس بھی کیے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ایک ایسا نظام قائم اور ایک ایسی بنیاد رکھ دی ہے جس سے مستقبل میں بھی فائدہ ہو گا اور چاہے کوئی بھی یہ انتظامات کرے اسے کوئی مسئلہ نہیں ہو گا۔

Leave a Reply