راولپنڈی ۔ 21 ستمبر (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے جمعرات کو پاکستان میں جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلر نے جنرل ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے دوران سیکورٹی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جرمن سفیر نے کہا کہ جرمنی دہشت گردی کے خلاف جنگ …
پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلر کی ملاقات ‘ سیکورٹی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا‘ آئی ایس پی آر

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 21 ستمبر (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے جمعرات کو پاکستان میں جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلر نے جنرل ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے دوران سیکورٹی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جرمن سفیر نے کہا کہ جرمنی دہشت گردی کے خلاف جنگ پر پاکستان کا مشکور ہے۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کی بہتری کیلئے کوششوں میں اپنے تعاون کا یقین دلایا۔








