پاکستان الیون اور یو کے میڈیا الیون کے درمیان کرکٹ میچ کے بعد شمالی وزیرستان جیت گیا ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ

راولپنڈی ۔ 21 ستمبر (اے پی پی) بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان الیون اور یو کے میڈیا الیون کے درمیان کرکٹ میچ کے بعد شمالی وزیرستان جیت گیا ہے، ہم امن پسند قوم ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹویٹ میں آرمی چیف کے حوالہ سے کہا ہے …

راولپنڈی ۔ 21 ستمبر (اے پی پی) بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان الیون اور یو کے میڈیا الیون کے درمیان کرکٹ میچ کے بعد شمالی وزیرستان جیت گیا ہے، ہم امن پسند قوم ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹویٹ میں آرمی چیف کے حوالہ سے کہا ہے کہ آج دنیا نے دیکھا ہے کہ کس طرح بہادر قوم نے اپنی مشکل گھڑی پر قابو پا لیا ہے، یہ حقیقی شمالی وزیرستان ایجنسی ہے اور حقیقی پاکستان ہے۔ انہوں نے کامیاب تاریخی میچ کے انعقاد پر پاکستان کرکٹ بورڈ، پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی، مقابلہ میں حصہ لینے والی ٹیموں، میڈیا اور دیگر شرکاءکا شکریہ ادا کیا۔

Leave a Reply