وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور نیپال کے وزیراعظم شیر بہادر دیوبا کے درمیان ملاقات

نیویارک ۔ 21 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی اور نیپال کے وزیراعظم شیر بہادر دیوبا کے درمیان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 72 ویں اجلاس کے موقع پر نیویارک میں ملاقات ہوئی۔ دونوں رہنماﺅں نے مختلف شعبوں بالخصوص تجارت اور سیاحت میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کیلئے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے دونوں ممالک کے …

نیویارک ۔ 21 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی اور نیپال کے وزیراعظم شیر بہادر دیوبا کے درمیان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 72 ویں اجلاس کے موقع پر نیویارک میں ملاقات ہوئی۔ دونوں رہنماﺅں نے مختلف شعبوں بالخصوص تجارت اور سیاحت میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کیلئے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے دونوں ممالک کے درمیان خوشگوار اور دوستانہ تعلقات کا حوالہ دیا۔ انہوں نے نیپال میں حالیہ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجہ میں ہونے والے نقصانات پر نیپال کی حکومت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان اس قدرتی آفت کے اثرات سے نمٹنے کیلئے نیپال کو مالی معاونت فراہم کر رہا ہے۔ انہوں نے اسلام آباد میں آئندہ سارک سمٹ کے انعقاد کے سلسلہ میں حمایت فراہم کرنے پر نیپال کا شکریہ ادا کیا اور سارک کو خطہ کے عوام کے مفاد میں کامیاب فورم بنانے کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

Leave a Reply