اقوام متحدہ ۔ 21 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے جمعرات کو یہاں اقوام متحدہ میں خدمات سرانجام دینے والے پاکستانیوں سے ملاقات کی اور دنیا میں امن و سلامتی کیلئے اقوام متحدہ کے مقاصد کو فروغ دینے میں ان کے کردار اور کام پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی جو اقوام متحدہ کے 72ویں جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک میں …
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی اقوام متحدہ میں خدمات سرانجام دینے والے پاکستانیوں سے ملاقات

مزید خبریں
اقوام متحدہ ۔ 21 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے جمعرات کو یہاں اقوام متحدہ میں خدمات سرانجام دینے والے پاکستانیوں سے ملاقات کی اور دنیا میں امن و سلامتی کیلئے اقوام متحدہ کے مقاصد کو فروغ دینے میں ان کے کردار اور کام پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی جو اقوام متحدہ کے 72ویں جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک میں ہیں، اقوام متحدہ کے پاکستانی نژاد حکام سے ملاقات کرنے والے پہلے وزیراعظم ہیں۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے انہیں پاکستان کی اقتصادی ترقی، ملک میں سلامتی کی بہتر ہوتی صورتحال اور جمہوریت کے استحکام سے آگاہ کیا۔








