ریاض۔2فروری (اے پی پی):ایران نے مشرقِ وسطیٰ کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی کوششوں کے خلاف خبردار کرتے ہوئے خطے میں سعودی عرب کے مدبرانہ موقف کو سراہا ہے جس میں تصادم کی بجائے بات چیت کو ترجیح دی گئی ہے۔ اردو نیوز کے مطابق یہ بات سعودی عرب میں ایران کے سفیر علی رضا عنایتی نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہی۔ …
ایران کی خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر سعودی عرب کے مدبرانہ موقف کی تعریف

مزید خبریں
ریاض۔2فروری (اے پی پی):ایران نے مشرقِ وسطیٰ کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی کوششوں کے خلاف خبردار کرتے ہوئے خطے میں سعودی عرب کے مدبرانہ موقف کو سراہا ہے جس میں تصادم کی بجائے بات چیت کو ترجیح دی گئی ہے۔ اردو نیوز کے مطابق یہ بات سعودی عرب میں ایران کے سفیر علی رضا عنایتی نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہی۔
انہوں نے کہا کہ بعض قوتیں خطے کو آگ میں جھونکنا، اس کی دولت ضائع کرنا، ترقی کے پہیے کو روکنا اور اس پر جنگ مسلط کرنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کچھ عناصر ایسے بھی ہیں جو حالات کو پلٹنا، خطے کے ممالک کے درمیان دراڑیں ڈالنا اور اس کے اندر فتنہ و فساد بھڑکانا چاہتے ہیں۔ ایرانی اور سعودی پرچموں کے ساتھ شائع کی گئی اس پوسٹ میں علی رضا عنایتی نے کہا کہ پڑوس میں ایسے مدبرانہ موقف بھی موجود ہیں جو ایران کے خلاف کسی بھی معاندانہ اقدام کو مسترد کرتے ہیں، مکالمے کی زبان کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور کسی بھی قسم کی ناپسندیدہ مہم جوئی کو قبول کرنے سے انکار کرتے ہیں۔








