ایپسٹین فائلز کی 100 متاثرہ خواتین کا اپنی شناخت کے تحفظ کا مطالبہ

نیویارک ۔4فروری (اے پی پی):جیفری ایپسٹین سے متعلق لاکھوں دستاویزات اور تصاویر منظر عام آنے کے بعد 100 متاثرہ خواتین کا اپنی شناخت کے تحفظ کا مطالبہ کیا ہے ۔ ، "نیویارک ٹائمز" اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزارت انصاف کی جانب سے جیفری ایپسٹین سے متعلق لاکھوں دستاویزات اور تصاویر منظر عام پر لائے جانے کے بعد ایک امریکی جج جنسی جرائم میں ملوث اس شخص کی متاثرہ …

نیویارک ۔4فروری (اے پی پی):جیفری ایپسٹین سے متعلق لاکھوں دستاویزات اور تصاویر منظر عام آنے کے بعد 100 متاثرہ خواتین کا اپنی شناخت کے تحفظ کا مطالبہ کیا ہے ۔ ، "نیویارک ٹائمز” اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزارت انصاف کی جانب سے جیفری ایپسٹین سے متعلق لاکھوں دستاویزات اور تصاویر منظر عام پر لائے جانے کے بعد ایک امریکی جج جنسی جرائم میں ملوث اس شخص کی متاثرہ خواتین کی جانب سے دائر کردہ درخواست کی سماعت کریں گے۔ اس درخواست میں متاثرہ خواتین نے اپنی پرائیویسی کے تحفظ کے لیے جاری کردہ فائلوں سے اپنے نام نکالنے کا مطالبہ کیا ہے۔

متاثرین کے وکلاء کی جانب سے بھیجے گئے ایک خط میں بتایا گیا ہے کہ اس اجرا کی وجہ سے تقریباً سو خواتین کی زندگیاں "شدید متاثر” ہوئی ہیں۔خط میں مزید کہا گیا ہے کہ اٹارنی جنرل پام بونڈی نے پیر کو عدالت کو لکھے گئے ایک خط میں اشارہ دیا ہے کہ وزارت انصاف نے پوری ہفتہ وار تعطیل کے دوران "ہزاروں دستاویزات اور میڈیا مواد کو ہٹانے” پر کام کیا ہے، جن میں نادانستہ طور پر ایسی معلومات شامل ہو گئی تھیں جن سے متاثرین کی شناخت ظاہر ہو سکتی تھی۔

یہ پیش رفت امریکی وزارت انصاف کی جانب سے جمعہ کے روز ایپسٹین سے متعلق دستاویزات کی نئی کھیپ شائع کرنے کے بعد سامنے آئی ہے۔ وزارت نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ یہ قدم ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے اس مطالبے پر اٹھایا گیا ہے جس میں اس حساس کیس میں مکمل شفافیت فراہم کرنے پر زور دیا گیا تھا۔”نیویارک ٹائمز” کے مطابق، وکلاء نے دستاویزات کی اشاعت کے عمل کی نگرانی کے لیے ایک آزاد مبصر مقرر کرنے کی بھی درخواست کی ہے۔

مزید خبریں