فلائی ناس شام میں ایئرلائن قائم کرے گی،سربراہ سیرین انویسٹمنٹ اتھارٹی

دمشق۔4فروری (اے پی پی):سعودی ایئرلائن فلائی ناس شام کی ایک نئی نجی ایئرلائن میں سرمایہ کاری کرے گی ۔ العربیہ اردو کے مطابق سیرین انویسٹمنٹ اتھارٹی کے سربراہ طلال الہلالی نے بتایا کہ سعودی عرب شام کی ایک نئی نجی ایئرلائن میں سرمایہ کاری کرے گا۔ یہ سرمایہ کاری اربوں ڈالرز کے اس پیکیج کا حصہ ہے جس کا اعلان ہفتے کومتوقع ہے، یہ اقدام ریاض اور دمشق کے درمیان …

دمشق۔4فروری (اے پی پی):سعودی ایئرلائن فلائی ناس شام کی ایک نئی نجی ایئرلائن میں سرمایہ کاری کرے گی ۔ العربیہ اردو کے مطابق سیرین انویسٹمنٹ اتھارٹی کے سربراہ طلال الہلالی نے بتایا کہ سعودی عرب شام کی ایک نئی نجی ایئرلائن میں سرمایہ کاری کرے گا۔ یہ سرمایہ کاری اربوں ڈالرز کے اس پیکیج کا حصہ ہے جس کا اعلان ہفتے کومتوقع ہے، یہ اقدام ریاض اور دمشق کے درمیان مستحکم ہوتے ہوئے تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔

یہ نئی سرمایہ کاری اپنی نوعیت کی سب سے بڑی سرمایہ کاری ہوگی جو امریکا کی جانب سے دسمبر میں شام پر عائد سخت پابندیوں کے خاتمے کے بعد سامنے آ رہی ہے۔دبئی میں منعقدہ ورلڈ گورنمنٹ سمٹ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے طلال الہلالی نے کہا کہ سعودی سرمایہ کاری میں مواصلات اور رئیل اسٹیٹ کے شعبوں کے منصوبے بھی شامل ہوں گے، خاص طور پر قدیم شہروں میں تعمیر و ترقی پر توجہ دی جائے گی۔

انہوں نے مزید وضاحت کی کہ ممکنہ سرمایہ کاری کی اکثریت غیر پابند مفاہمتی یادداشتوں کے بجائے براہِ راست قابلِ عمل معاہدوں پر مشتمل ہوگی۔واضح رہے کہ یہ پابندیاں شام کی معیشت کی بحالی میں بڑی رکاوٹ تھیں، جو 14 سالہ خانہ جنگی کے باعث شدید متاثر ہوئی تھی۔ اس طویل جنگ نے ملک کے بڑے حصے کو نقصان پہنچایا اور لاکھوں افراد کو بے گھر کر دیا تھا۔

مزید خبریں