لندن ۔4فروری (اے پی پی):برطانوی پارلیمنٹ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا میں برطانیہ کے سابق سفیر پیٹر مانڈلسن آج ( بدھ کو)اپنے عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے، یہ فیصلہ امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے جاری کردہ ان نئی دستاویزات کے بعد سامنے آیا ہے جن میں جنسی جرائم کے مرتکب ارب پتی جیفری ایپسٹین کے ساتھ ان کے تعلقات کا انکشاف ہوا ہے۔ العربیہ اردو کے مطابق …
جیفری ایپسٹین، امریکا میں برطانیہ کے سابق سفیر پیٹر مانڈلسن آج اپنے عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے،برطانوی پارلیمنٹ

مزید خبریں
لندن ۔4فروری (اے پی پی):برطانوی پارلیمنٹ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا میں برطانیہ کے سابق سفیر پیٹر مانڈلسن آج ( بدھ کو)اپنے عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے، یہ فیصلہ امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے جاری کردہ ان نئی دستاویزات کے بعد سامنے آیا ہے جن میں جنسی جرائم کے مرتکب ارب پتی جیفری ایپسٹین کے ساتھ ان کے تعلقات کا انکشاف ہوا ہے۔
العربیہ اردو کے مطابق لارڈز کونسل کے سربراہ نے بتایا کہ پارلیمنٹ کے سیکرٹری کو لارڈ مانڈلسن کا مکتوب موصول ہوا ہے جس میں انہوں نے چار فروری سے ایوان چھوڑنے کے ارادے سے آگاہ کیا ہے۔ اس سے قبل برطانوی وزیر اعظم کے دفتر کے ترجمان نے بتایا تھا کہ برطانوی وزیر اعظم کیئر سٹارمر نے فوری کارروائی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے مانڈلسن کی لارڈز کونسل کی رکنیت ختم کرنے کے لیے قانون سازی کا حکم دیا تھا۔
مانڈلسن کو 2008میں اس ایوان کا رکن نامزد کیا گیا تھا لیکن جنوری 2025 کے آخر میں امریکا میں سفیر مقرر ہونے پر انہوں نے رخصت لے لی تھی۔ تاہم ایپسٹین سے تعلقات کے انکشاف پر انہیں ستمبر میں سفیر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ برطانوی لارڈز کونسل پارلیمنٹ کا ایوانِ بالا ہے۔








