ایتھنز۔4فروری (اے پی پی):یونان اور ترکی کے درمیان واقع سمندر بحیرہ ایجیئن میں یونان کی کوسٹ گارڈ کے بحری جہاز اور مہاجرین کو لے جانے والی کشتی کے درمیان تصادم کے نتیجہ میں 14 افراد ہلاک ہو گئے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق کوسٹ گارڈ کے ایک عہدیدار نے بتایا ہے کہ حادثے میں ایک پورٹ پولیس کا گشتی جہاز اور ایک تیز رفتار چھوٹی کشتی …
بحیرہ ایجیئن میں یونانی کوسٹ گارڈ کےبحری جہاز اور مہاجرین کی کشتی میں تصادم، 14 افراد ہلاک

مزید خبریں
ایتھنز۔4فروری (اے پی پی):یونان اور ترکی کے درمیان واقع سمندر بحیرہ ایجیئن میں یونان کی کوسٹ گارڈ کے بحری جہاز اور مہاجرین کو لے جانے والی کشتی کے درمیان تصادم کے نتیجہ میں 14 افراد ہلاک ہو گئے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق کوسٹ گارڈ کے ایک عہدیدار نے بتایا ہے کہ حادثے میں ایک پورٹ پولیس کا گشتی جہاز اور ایک تیز رفتار چھوٹی کشتی شامل تھی۔ کوسٹ گارڈ کے مطابق حادثے میں کوسٹ گارڈ کے2 اہلکار زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ 24 مہاجرین کو بچا لیا گیاہے۔
یونانی میڈیا کے مطابق زخمیوں میں 7 بچے اور ایک حاملہ خاتون بھی شامل ہے۔ سرکاری نشریاتی ادارے ای آر ٹی (ERT) نے بتایا کہ یونانی کوسٹ گارڈ کے پٹرولنگ شپ نے مہاجرین کی کشتی کو دیکھنے کے بعد وارننگ سگنل دیا، تاہم کشتی نے فرار ہونے کی کوشش کی۔
ای آر ٹی کے مطابق یونانی فضائیہ کا ایک ہیلی کاپٹر بھی زندہ بچ جانے والوں کی تلاش کے آپریشن میں حصہ لے رہا ہے۔








