او آئی سی ممالک کے سفیروں کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر سے ملاقات، اسلاموفوبیا کے خلاف تبادلہ خیال

اقوام متحدہ۔4فروری (اے پی پی):اسلاموفوبیا سے متعلق او آئی سی کور گروپ کے سفیروں نےاقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدر اینالینا بائربوک سے اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں ملاقات کی۔ یہ ملاقات آئندہ ماہ منائے جانے والے اقوام متحدہ کے اسلاموفوبیا کے خلاف عالمی دن کے سلسلے میں کی گئی۔ اس موقع پر اسلاموفوبیا کے حوالے سے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی اور یو این الائنس آف سیویلائزیشنز کے …

اقوام متحدہ۔4فروری (اے پی پی):اسلاموفوبیا سے متعلق او آئی سی کور گروپ کے سفیروں نےاقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدر اینالینا بائربوک سے اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں ملاقات کی۔ یہ ملاقات آئندہ ماہ منائے جانے والے اقوام متحدہ کے اسلاموفوبیا کے خلاف عالمی دن کے سلسلے میں کی گئی۔ اس موقع پر اسلاموفوبیا کے حوالے سے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی اور یو این الائنس آف سیویلائزیشنز کے اعلیٰ نمائندے میگوئل اینجل موراٹینوس بھی موجود تھے۔

پاکستان کے اقوام متحدہ میں مستقل مشن کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق او آئی سی کور گروپ نے جنرل اسمبلی کی صدر کے ساتھ 15 مارچ کو منائے جانے والے اسلاموفوبیا کے خلاف عالمی دن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے کہا کہ جنرل اسمبلی کی قرارداد 76/254 میں متفقہ طور پر 15 مارچ کو اسلامو فوبیا کے خلاف عالمی دن کے طور پر منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

انہوں نے یاد دلایا کہ اس دن کی پہلی تقریب 2023 میں او آئی سی۔ وزرائے خارجہ کونسل OIC-CFM کی پاکستانی صدارت کے دوران منعقد ہوئی، جس کے بعد 2024 اور 2025 میں بھی باقاعدہ طور پر یہ دن منایا گیا۔ پاکستانی مندوب نے کہا کہ اسلاموفوبیا کے خلاف عالمی دن او آئی سی کے لئے غیر معمولی اہمیت رکھتا ہے اور یہ اسلاموفوبیا کے خلاف جدوجہد میں عالمی یکجہتی کی علامت ہے۔

مزید خبریں