افغانستان میں 2025کے دوران زمین میں نصب بارودی سرنگوں اور پھٹنے سے رہ جانے والے دھماکہ خیز مواد کے پھٹنے سے 87 افراد ہلاک، 333 زخمی

nکابل ۔4فروری (اے پی پی):افغانستان میں 2025 کے دوران زمین میں نصب بارودی سرنگوں اور پھٹنے سے رہ جانے والے دھماکہ خیز مواد کے پھٹنے سے 87 افراد ہلاک اور 333 زخمی ہوئے۔ شنہوا کے مطابق افغانستان کی قومی اتھارٹی برائے ہنگامی حالات (اے این ڈی ایم اے )کے ترجمان حافظ محمد یوسف حماد نے بدھ کو بتایا کہ گزشتہ سال کے دوران بارودی سرنگوں کے دھماکوں اور پھٹنے سے …

nکابل ۔4فروری (اے پی پی):افغانستان میں 2025 کے دوران زمین میں نصب بارودی سرنگوں اور پھٹنے سے رہ جانے والے دھماکہ خیز مواد کے پھٹنے سے 87 افراد ہلاک اور 333 زخمی ہوئے۔

شنہوا کے مطابق افغانستان کی قومی اتھارٹی برائے ہنگامی حالات (اے این ڈی ایم اے )کے ترجمان حافظ محمد یوسف حماد نے بدھ کو بتایا کہ گزشتہ سال کے دوران بارودی سرنگوں کے دھماکوں اور پھٹنے سے رہ جانے والے دھماکہ خیز مواد کے نتیجے میں ملک بھر میں مجموعی طور پر 193 دھماکے ریکارڈ کیے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ مجموعی اموات میں سے 67.5 فیصد بچے تھے۔

اگرچہ اسی عرصے کے دوران خطرات کو ختم کرنے کے لیے 58 مربع کلومیٹر زمین کو صاف کیا گیا، لیکن اہلکاروں نے نشاندہی کی کہ افغانستان کے 106,000 سے زائد مربع کلومیٹر علاقے میں ابھی بھی بارودی سرنگیں اور پھٹنے سے رہ جانے والا دھماکہ خیز مواد موجود ہے۔

یاد رہے کہ اقوام متحدہ نے حال ہی میں افغانستان کو زمین میں نصب بارودی سرنگوں اور پھٹنے سے رہ جانے والے دھماکہ خیز مواد کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں کے لحاظ سے عالمی سطح پر تیسرا نمبر دیا ہے۔

مزید خبریں