لاہور۔4فروری (اے پی پی):وزیرصنعت و تجارت پنجاب چوہدری شافع حسین نے یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہر سال5 فروری اس عزم کے ساتھ منایا جاتا ہے کہ پوری قوم اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ نہتے کشمیری دہائیوں سے حق خود ارادیت کے حصول کےلئے قربانیاں دے رہے ہیں اور پاکستانی قوم کشمیریوں کے اس جائز حق کیلئے اپنی …
پاکستانی قوم کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے لئے ان کی حمایت جاری رکھے گی،وزیرصنعت و تجارت پنجاب کا یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر پیغام

مزید خبریں
لاہور۔4فروری (اے پی پی):وزیرصنعت و تجارت پنجاب چوہدری شافع حسین نے یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہر سال5 فروری اس عزم کے ساتھ منایا جاتا ہے کہ پوری قوم اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ نہتے کشمیری دہائیوں سے حق خود ارادیت کے حصول کےلئے قربانیاں دے رہے ہیں اور پاکستانی قوم کشمیریوں کے اس جائز حق کیلئے اپنی حمایت جاری رکھے گی۔صوبائی وزیر نے کہا کہ کشمیری عوام جرات،حوصلے اور بہادری کے ساتھ قابض بھارتی افواج کے مظالم سہ رہے ہیں اور کشمیری اپنے خون سے بہادری کی نئی تاریخ رقم کر رہے ہیں۔
مودی سرکار بھول جائے کہ وہ مظالم سے کبھی کشمیریوں کی آواز دبا سکتی ہے۔مظلوم کشمیریوں کی جدو جہد نے نام نہاد جمہوریت کے دعویدار بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے،عالمی برادری اس کا نوٹس لے اور مقبوضہ وادی میں کشمیریوں پر مظالم بند کرانے میں اپنا کردار ادا کرے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ اقوام متحدہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حوالے سے قراردادوں پر عملدرآمد یقینی بنائے۔
چوہدری شافع حسین نے کہا کہ کشمیریوں کی جدو جہد،غیرمتزلزل عزم اور بلند حوصلے کو سلام پیش کرتے ہیں۔کشمیریوں کی جدو جہد رنگ لائے گی اور ان کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔انشا اللہ جلد کشمیر کی آزادی کا سورج طلوع ہوگا، ہم مقبوضہ کشمیر کے مظلوم بہن بھائیوں کے ساتھ تھے، ہیں اور رہیں گے۔








