وزیر مملکت قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک سے قازقستان کی نیشنل بار ایسوسی ایشن کے چیئرمین مرزا گارایف مادی کی ملاقات، قانونی شعبے میں تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق

اسلام آباد۔4فروری (اے پی پی):وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک سے جمہوریہ قازقستان کی نیشنل بار ایسوسی ایشن کے چیئرمین مرزاگارایف مادی نے ملاقات کی۔ترجمان وزارت قانون و انصاف کے مطابق ملاقات کے دوران فریقین نے پاکستان اور قازقستان کے خوشگوار اور مضبوط دوطرفہ تعلقات کا اعادہ کیا اور قانونی اداروں کو مستحکم بنانے کے ساتھ ساتھ قانونی برادریوں کے درمیان تعاون کے فروغ کے عزم کا …

اسلام آباد۔4فروری (اے پی پی):وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک سے جمہوریہ قازقستان کی نیشنل بار ایسوسی ایشن کے چیئرمین مرزاگارایف مادی نے ملاقات کی۔ترجمان وزارت قانون و انصاف کے مطابق ملاقات کے دوران فریقین نے پاکستان اور قازقستان کے خوشگوار اور مضبوط دوطرفہ تعلقات کا اعادہ کیا اور قانونی اداروں کو مستحکم بنانے کے ساتھ ساتھ قانونی برادریوں کے درمیان تعاون کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا۔

اس موقع پر قانونی تعلیم، بار گورننس، پیشہ ورانہ تربیت اور تجربات کے تبادلے سمیت مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے امکانات بارے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔فریقین نے کہا کہ وہ قانونی شعبے میں ادارہ جاتی روابط کو مزید مضبوط بنانے، دوطرفہ اشتراک عمل کو وسعت دینے اور قانون کی بالادستی و انصاف تک موثر رسائی کے فروغ کے لیے تعاون جاری رکھیں گے۔

 

مزید خبریں