ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک ،پہا ڑی علاقوں میں رات/صبح میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اسلام آباد۔4فروری (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہا ڑی علاقوں میں رات/صبح میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے تاہم گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی بر آلود رہنے کی توقع ہے،بالائی خیبر پختونخوا اور شمالی بلوچستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش / ہلکی برف باری کی توقع ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 …

اسلام آباد۔4فروری (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہا ڑی علاقوں میں رات/صبح میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے تاہم گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی بر آلود رہنے کی توقع ہے،بالائی خیبر پختونخوا اور شمالی بلوچستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش / ہلکی برف باری کی توقع ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی پہاڑی علاقوں میں شدید سردرہاتاہم گلگت بلتستان ، کشمیر اور ملحقہ پہا ڑی علا قوں میں چند مقامات پر بارش/برف باری ہوئی۔سب سے زیادہ بارش گلگت بلتستان میں سکردو 06، استور 01، کشمیر میں گڑھی دوپٹہ 06، مظفرآباد( سٹی 04، ایئرپورٹ03) اور راولا کوٹ 03، خیبر پختونخوا میں کالام 03، پٹن میں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔سکردو 2.7،کالام1.5 جبکہ مری اور استور میں ہلکی برف باری ہوئی ۔

بدھ کوریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی 11، کالام منفی06، سکردو ،استور منفی05، مالم جبہ، نتھیا گلی، گوپس منفی04، ہنزہ اور راولاکوٹ میں منفی2ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

 

مزید خبریں