وفاقی وزیر شزا فاطمہ خواجہ کا ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کی 5ویں جنرل اسمبلی کی افتتاحی تقریب سے خطاب

کویت۔4فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ پاکستان بطور بانی رکن ڈی سی او میں فعال کردار ادا کر رہا ہے، ڈیجیٹل ترقی صرف شمولیتی حکمت عملی سے ہی ممکن ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن (ڈی سی او ) کی 5ویں جنرل اسمبلی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر …

کویت۔4فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ پاکستان بطور بانی رکن ڈی سی او میں فعال کردار ادا کر رہا ہے، ڈیجیٹل ترقی صرف شمولیتی حکمت عملی سے ہی ممکن ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن (ڈی سی او ) کی 5ویں جنرل اسمبلی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر نے ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز سے جڑے مواقع اور ذمہ داریوں پر روشنی ڈالی اور مضبوط گورننس اور سائبر سکیورٹی پر زور دیا۔ اخلاقی اور شمولیتی ڈیجیٹل ترقی کو ترجیح دینے کی ضرورت پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے ڈیجیٹل تعاون میں مشترکہ مقصد اور اشتراک کو کلیدی قرار دیا۔ شزا فاطمہ نے کہا کہ باہمی تعاون سے ڈیجیٹل تبدیلی ثمر آور بنائی جا سکتی ہے۔

ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے ذریعے مشترکہ خوشحالی کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے مشترکہ اور خوشحال ڈیجیٹل مستقبل پر اعتماد کا اظہار کیا اور ڈی سی او کے پلیٹ فارم سے عالمی ڈیجیٹل شراکت داری کو فروغ دینے کا عزم کا اعادہ کیا۔

 

مزید خبریں