اسلام آباد۔4فروری (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف کی دعوت پر ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف 5 تا 6 فروری پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔ وہ ایک اعلیٰ سطحی وفد کی قیادت کریں گے جس میں وفاقی کابینہ کے سینئر وزراء اور کاروباری شخصیات شامل ہوں گی۔بدھ کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق ازبکستان کے صدر وزیراعظم کے ساتھ وفود کی سطح پر مذاکرات میں شرکت سمیت …
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی دعوت پر ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف 5 تا 6 فروری پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے، دفتر خارجہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔4فروری (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف کی دعوت پر ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف 5 تا 6 فروری پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔ وہ ایک اعلیٰ سطحی وفد کی قیادت کریں گے جس میں وفاقی کابینہ کے سینئر وزراء اور کاروباری شخصیات شامل ہوں گی۔بدھ کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق ازبکستان کے صدر وزیراعظم کے ساتھ وفود کی سطح پر مذاکرات میں شرکت سمیت صدر مملکت سے ملاقات کریں گے اور پاک-ازبکستان بزنس فورم سے خطاب بھی کریں گے ۔
اس موقع پر دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوئوں کا جائزہ لیا جائے گا اور تجارت، توانائی، دفاع، تعلیم، عوامی روابط اور علاقائی روابط سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے نئی راہیں تلاش کی جائیں گی۔ ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف کا پاکستان کا یہ دوسرا دورہ ہے جو پاکستان اور ازبکستان کے دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت اور دونوں برادر ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ تعلقات مشترکہ تاریخ، مشترکہ عقیدے اور وسطی و جنوبی ایشیا میں امن و خوشحالی کی مشترکہ امنگوں پر مبنی ہیں۔








