اینٹی نارکوٹکس فورس کا ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن ، 5ملزمان گرفتار

اسلام آباد۔4فروری (اے پی پی):اینٹی نارکوٹکس فورس نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن میں 3 کارروائیوں کے دوران 5ملزمان گرفتار کر کے 10لاکھ روپے سے زائد مالیت کی14.40 کلوگرام چرس برآمد کر لی۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق موٹر وے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب گاڑی سے 8.2کلوگرام چرس برآمد کر کے 2ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ جامشورو ٹول پلازہ کے …

اسلام آباد۔4فروری (اے پی پی):اینٹی نارکوٹکس فورس نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن میں 3 کارروائیوں کے دوران 5ملزمان گرفتار کر کے 10لاکھ روپے سے زائد مالیت کی14.40 کلوگرام چرس برآمد کر لی۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق موٹر وے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب گاڑی سے 8.2کلوگرام چرس برآمد کر کے 2ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

جامشورو ٹول پلازہ کے قریب2 موٹر سائیکل سواروں سے 5کلوگرام چرس برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ یونیورسٹی روڈ پشاور پر ملزم سے 1.2کلوگرام چرس برآمد کر لی گئی۔ کارروائیوں کا انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

 

مزید خبریں