واشنگٹن ۔5فروری (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ بہترین ٹیلی فونک گفتگو کی ہے۔ العربیہ کے مطابق انہوں نے مزید بتایا کہ اس گفتگو کے دوران چین کی جانب سے امریکہ سے مزید زرعی مصنوعات، تیل اور گیس کی خریداری کے امکان پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے پلیٹ فارم "ٹروتھ سوشل" کے ذریعے واضح …
چینی صدر کے ساتھ مل کر تین سالوں میں مثبت نتائج حاصل کر لوں گا،ڈونلڈ ٹرمپ

مزید خبریں
واشنگٹن ۔5فروری (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ بہترین ٹیلی فونک گفتگو کی ہے۔ العربیہ کے مطابق انہوں نے مزید بتایا کہ اس گفتگو کے دوران چین کی جانب سے امریکہ سے مزید زرعی مصنوعات، تیل اور گیس کی خریداری کے امکان پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے پلیٹ فارم "ٹروتھ سوشل” کے ذریعے واضح کیا کہ انہوں نے اپنے ہم منصب کے ساتھ ایران، تائیوان اور یوکرین کی جنگ پر بھی بات کی۔
ٹرمپ نے کہا کہ میں اگلے تین برس میں چینی صدر کے ساتھ مل کر مثبت نتائج حاصل کر لوں گا، خاص طور پر اس لیے کہ چین کے ساتھ ہمارے تعلقات اور صدر شی کے ساتھ میرے ذاتی تعلقات بہترین ہیں۔دوسری جانب چینی صدر شی جن پنگ نے اس رابطے کے دوران اس بات پر زور دیا ہے کہ بیجنگ یوکرین کے بحران کے پرامن حل تک پہنچنے کی تمام کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔ چین کے سرکاری ٹیلی ویژن سٹیشن "سی سی ٹی وی” نے اطلاع دی ہے کہ چینی صدر شی جن پنگ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے فون پر بات کی۔ یاد رہے یہ گفتگو اپریل میں ٹرمپ کے متوقع دورہ چین سے قبل ہوئی ہے۔








