بھارتی مظالم کے باوجود کشمیریوں کا پاکستان اور اسلام سے محبت کا رشتہ قائم ہے ،ایک دن کشمیریوں کی جدوجہد ضرور رنگ لائے گی ، وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام کا یوم یکجہتی کشمیر مرکزی تقریب سے خطاب

اسلام آباد۔5فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ بھارتی مظالم کے باوجود کشمیریوں کا پاکستان اور اسلام سے محبت کا رشتہ قائم ہے ،ایک دن کشمیریوں کی جدوجہد ضرور رنگ لائے گی ۔ یوم یکجہتی کشمیر کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر امور کشمیر نے تمام مہمانوں اور شرکاء کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے …

اسلام آباد۔5فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ بھارتی مظالم کے باوجود کشمیریوں کا پاکستان اور اسلام سے محبت کا رشتہ قائم ہے ،ایک دن کشمیریوں کی جدوجہد ضرور رنگ لائے گی ۔ یوم یکجہتی کشمیر کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر امور کشمیر نے تمام مہمانوں اور شرکاء کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایک کلومیٹر تک عوام کا جم غفیر مود ہے،ایسی تقریب میں نے آج سے پہلے کبھی نہیں دیکھی ، آپ کا آج کے دن کی مناسب سے جوش و ولولہ دیکھ کر بہت خوش ہوں۔

جمعرات کو یہاں ڈی چوک میں یوم یکجہتی کشمیر کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انجینئر امیر مقام نے کہا کہ آج بڑی تعداد میں لوگ جوش اور جزبے کیساتھ نکلے ہیں،یہ ولولہ اور جذبہ دیکھ کر پتا چلتا ہے یہ سب 10 مئی کا جذبہ ہے جو 10 مئی کو فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور قومی قیادت میں تھا۔ انہوں نے کہا کہ 10 مئی کو ہم نے دس گنا زیادہ بڑے دشمن کو شکست دی ،آج کے جذبے کے سامنے مودی کھڑا نہیں ہوسکتا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ عوام کا سمندر کشمیریوں کیساتھ اظہارِ یکجہتی کیلئے آیا ہے ،مظلوم کشمیریوں کو آج پیغام دینا ہے کہ آپ اکیلے نہیں ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ جموں کشمیر میں ہمارے بہن بھائیوں نے بہت ظلم برداشت کر لیا ہے ،ہمارے بھائیوں کی شہادتیں ہورہی ہیں، کتنی بہنیں بیوہ، یتیم اور بے گھر ہوگئی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی مظالم کے باوجود کشمیریوں کا پاکستان اور اسلام سے محبت کا رشتہ قائم ہے اور ایک دن کشمیریوں کی جدوجہد ضرورت رنگ لائے گی ۔ انجینئر امیر مقام نے کہا کہ کشمیری عوام ڈٹے ہوئے ہیں ، میں تمام حریت راہنماوں اور قیادت کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دن پورے پاکستان میں ہر جگہ لوگ بڑی تعداد میں نکلے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کی جدو جہد ایک دن ضرور رنگ لائے گی، حریت کانفرنس کے لوگ کشمیر کاز کیلئے اپنا گھر بار چھوڑ کر دنیا کو قربانیوں کی طویل داستان بتا رہے ہیں۔ انہوں نے وزارت امور کشمیر کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آج بہت بڑی تقریب منعقد کی گئی ہے۔ انجینئر امیر مقام نے مزید کہا کہ کشمیر کا مسئلہ ہمیں زنجیر کی طرح باندھ سکتا ہے۔ انہوں نے کشمیری عوام کو پیغام دیا کہ آپ اپنی جدوجہد میں اکیلے نہیں ہیں،پاکستان کے اندر اور باہر بسنے والا ہر پاکستانی کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سات دہائیوں سے کشمیری عوام بھارتی ظلم و بربریت کا سامنا کر رہے ہیں،مقبوضہ جموں و کشمیر میں ایک لاکھ سے زائد کشمیری شہید ہوئے ہیں جبکہ ہزاروں کشمیری جیلوں میں شہید کئے گئے اور لاکھوں بے گھر ہوئے ہیں۔ انجینئر امیر مقام نے کہا کہ دو لاکھ سے زائد کشمیریوں کے گھروں کو مسمار کیا گیا ہے لیکن ان سب مظالم کے باوجود کشمیری عوام کے دلوں میں پاکستان سے محبت زندہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیریوں نے قربانی دی مگر کبھی سرنڈر نہیں کیا۔ انجینئر امیر مقام نے یومِ یکجہتی کشمیر پر کشمیری عوام کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ کشمیر کو آزادی ضرور ملے گی،کشمیر ایشو وہ زنجیر ہے جو پورے پاکستان کو متحد کرتا ہے،آج ثابت ہو گیا، سیاست اپنی جگہ مگر کشمیر پر پوری قوم ایک ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت امور کشمیر کی یوم یکجہتی کشمیر میں بھرپور کارکردگی رہی ہے۔

پورے پاکستان میں تقریبات اور ریلیوں کی مؤثر مانیٹرنگ کی جا رہی ہے، تقریبات میں تعلیمی اداروں، سول سوسائٹی اور سرکاری محکموں کی بھرپور شرکت کی ہے۔ انجینئر امیر مقام نے کہا کہ بچے، نوجوان، اساتذہ اور سرکاری ملازمین یکجہتی کشمیر میں پیش پیش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف آزاد کشمیر مظفرآباد میں مرکزی تقریب کی قیادت کر رہے ہیں جبکہ نائب وزیراعظم، وفاقی وزرا اور پوری قیادت بھی مظفرآباد میں موجود ہے۔

 

مزید خبریں