پاکستان کا ہرشہری کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہے، معرکہ حق میں ہم نے بھارت کو چار دن میں شکست دی ،گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی

پشاور۔ 05 فروری (اے پی پی):گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پاکستان کا ہرشہری اپنے کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہے، معرکہ حق میں ہم نے بھارت کو چار دن میں شکست دی ، صوبے اور وفاق کے درمیان دو اہم میٹنگز ہوئیں، کچھ برف پگھلی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر منعقدہ ریلی کے بعد میڈیا سے گفتگو …

پشاور۔ 05 فروری (اے پی پی):گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پاکستان کا ہرشہری اپنے کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہے، معرکہ حق میں ہم نے بھارت کو چار دن میں شکست دی ، صوبے اور وفاق کے درمیان دو اہم میٹنگز ہوئیں، کچھ برف پگھلی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر منعقدہ ریلی کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ہر شہری اپنے کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہے، معرکہ حق میں ہم نے بھارت کو چار دن میں شکست دی، کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے لیے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت دہائیوں سے کشمیریوں پر ناروا ظلم کررہا ہے، خیبر پختونخوا سمیت پاکستان کا ہر بچہ کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبے اور وفاق کے درمیان دو اہم میٹنگز ہوئیں، کچھ برف پگھلی ہے، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کی میٹنگ امن خوشحالی کے لیے ہوگی، ایپکس کمیٹی کی اہم میٹنگ ہوئی ہے، آج انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ اس حوالے سے تصویر اور خبر جاری کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ اگر نو مئی میں وزیراعلیٰ کا نام ہے تو حکومت ایکشن لے، اگر ثبوت ہیں تو عدالتیں موجود ہیں، میں نہیں سمجھتا بچی نے جو سوال کیا وہ غلط ہے، اگر 13 سال کا بتا دیتے تو اچھا ہوتا کہ کیا کیا ۔گورنر نے کہا کہ بسنت کی دعوت نہیں دی جاتی لوگ خود میلے میں جاتے ہیں، 8 فروری کو پنجاب بسنت منا رہا ہے، ہم اپنے صوبے میں کس کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، ہمیں بھی بسنت کی طرح ایونٹس کرنے چاہئیں، قیدی کو نہ چھڑا سکیں تو دکانیں اور روڈ بند کرنے کا کیا فائدہ ۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ 28ویں ترمیم کوئی گولا نہیں جو گرے گا، جب ڈرافٹ بنے گا تو ترمیم ہوگی، عید کے بعد ایک میلہ کریں گے، اس سے اچھا پیغام جائے گا۔

مزید خبریں